نئی دہلی: راشٹریہ لوک دل نے اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں گزشتہ سال احتجاج کے دوران گاڑی سے کچلنے کی وجہ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے کسانوں کے لیے ریاستی حکومت سے اعلان کردہ معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے آج کہا کہ اب تک متاثرین کو معاوضہ نہیں ملاہے۔ Lakhimpur Kheri Incident
راشٹریہ لوک دل کے جینت چودھری نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں وقفہ صفرکے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ابھی کچھ دن پہلے ریاستی اسمبلی میں ان کی پارٹی کے ایک رکن نے سوال پوچھا تھا، جس پر وزیر اعلیٰ نے ابھی تک معاوضے کی عدم ادائیگی کی بات کہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں زخمیوں کے لیے 10-10 لاکھ روپے اور مہلوک شخص کے اہل خانہ میں سے ایک فردکو نوکری دینے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود متاثرین کو معاوضہ نہیں ملا۔ اس لیے مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو چاہیے کہ وہ اتر پردیش میں اپنی ہی پارٹی کی حکومت سے معاوضہ ادا کرنے کو کہے۔
Lakhimpur Kheri Incident لکھیم پور کھیری واقعہ کے متاثرین کو اعلان کردہ معاوضہ ادا کیا جائے
راشٹریہ لوک دل نے اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں گزشتہ سال احتجاج کے دوران گاڑی سے کچلنے کی وجہ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے کسانوں کے لیے ریاستی حکومت سے اعلان کردہ معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے آج کہا کہ اب تک متاثرین کو معاوضہ نہیں ملاہے۔ اس لیے مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ اتر پردیش میں اپنی ہی پارٹی کی حکومت سے معاوضہ ادا کرنے کو کہے۔ Lakhimpur Kheri Incident
Etv Bharat