وہیں، این سی پی رہنما اور ریاستی وزیر آبی وسائل جینت پاٹل نے کہا کہ انیل دیشمکھ اپنے عہدہ سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرم بیر سنگھ کا وزیر اعلی کو خط ان کے خلاف لیے گئے سخت اقدام کا رد عمل ہے۔
اس سے قبل مہاراشٹرا میں حزب اختلاف کے رہنما دیویندر فڑنویس نے ممبئی کے سابق پولیس کمشنر کی جانب سے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ پر عائد کیے گئے الزامات کے بعد ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔
فڑنویس نے کہا کہ ہم وزیر داخلہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اگر وہ استعفیٰ نہیں دیتے ہیں تو وزیر اعلی کو انہیں برطرف کردینا چاہیے اور ان کے خلاف غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جانی چاہیے۔ اس خط میں کہا گیا کہ وزیر اعلی کو اس بارے میں پہلے بھی بتایا گیا تھا لیکن انہوں نے اس پر کارروائی کیوں نہیں کی۔