اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آندھراپردیش ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے احکام پر روک لگائی - الیکشن کمیشن کے احکام

اے پی ہائیکورٹ نے راشن پہنچانے والی گاڑیوں کے رنگ کی تبدیلی کے الیکشن کمیشن کے احکام پر روک لگا دی۔

ٓآندھراپردیش ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے احکام پر روک لگائی
ٓآندھراپردیش ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے احکام پر روک لگائی

By

Published : Feb 16, 2021, 11:11 AM IST

آندھراپردیش ہائیکورٹ سے ریاستی حکومت کو راحت ملی ہے کیونکہ عدالت نے ریاست میں راشن گھرگھر فراہم کرنے والی گاڑیوں کے رنگ کو بدلنے کے لئے دیئے گئے احکام پر روک لگادی۔

عدالت نے کہا کہ اس خصوص میں اس کی جانب سے جاری کردہ عبوری احکام 15مارچ تک نافذ العمل رہیں گے۔ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نافذ ہونے کی وجہ سے ان گاڑیوں کے رنگ کو بدلنے کی ہدایت ریاستی الیکشن کمیشن نے دی تھی۔

ریاستی الیکشن کمشنر نماگڈہ رمیش نے ان گاڑیون کا معائنہ کیا تھا اور ریاست میں پنچایت انتخابات کے پیش نظر ان کے رنگ کو بدلنے کے احکام دیئے تھے۔

ریاست کی جگن موہن ریڈی زیرقیادت ریاستی حکومت نے ان احکام کو اے پی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔عدالت نے اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ریاستی الیکشن کمیشن کے احکام پر روک لگادی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details