اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آندھراپردیش: سڑک حادثےمیں چارکانسٹیبلزہلاک - آندھراپردیش کی خبریں

اے آر کانسٹیبلز بولیرو گاڑی میں بھائیرسارنگ پورم میں ایک جوان کی لاش اس کے گھر والوں کے حوالے کرنے کے بعد واپس ہورہے تھے۔ اسی دوران سڑک عبور کرتے ہوئے ان کی بولیرو گاڑی ایک لاری سے ٹکرا گئی.

سڑک حادثےمیں چارکانسٹیبلزہلاک
سڑک حادثےمیں چارکانسٹیبلزہلاک

By

Published : Aug 23, 2021, 10:38 PM IST

آندھراپردیش میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں4 کانسٹیبلز ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ سریکاکلم ضلع کے پالاسا منڈل سمادیوی قومی شاہراہ پر پیش آیا۔اس حادثہ میں دیگر کانسٹیبلز بھی زخمی ہوئے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اے آر کانسٹیبلز بولیرو گاڑی میں بھائیرسارنگ پورم میں ایک جوان کی لاش اس کے گھر والوں کے حوالے کرنے کے بعد واپس ہورہے تھے۔اسی دوران سڑک عبور کرتے ہوئے ان کی بولیرو گاڑی ایک لاری سے ٹکرا گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سڑک حادثہ میں مشہور کوی ڈاکٹر اشوک چکر دھر اور ان کی اہلیہ زخمی

اس حادثہ میں چار کانسٹیبلس موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور پولیس کی گاڑی تباہ ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر اعلیٰ عہدیدار مقام حادثہ پہنچ گئے۔ مرنے والوں کی شناخت اے آر کے اے ایس آئی کرشنوڈو،، بابوراؤ (ہیڈ کانسٹیبل)،انتھونی (ایچ سی)، پی۔ جناردھن راؤ (ڈرائیور) کے طورپر ہوئی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال داخل کردیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details