اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آندھراپردیش کے وزیراعلی اور اہلیہ نے کورونا کا ٹیکہ لیا - آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی

آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہا کہ ٹیکہ کاری ہی اس انفکشن سے بچنے کا واحد راستہ ہے۔ حکومت نے بڑے پیمانہ پر ٹیکہ کاری کی مہم کی شروعات کی ہے جس کی مثال ملک میں کہیں نہیں ملتی۔

آندھراپردیش کے وزیراعلی اور اہلیہ نے کورونا ٹیکہ لیا
آندھراپردیش کے وزیراعلی اور اہلیہ نے کورونا ٹیکہ لیا

By

Published : Apr 1, 2021, 2:33 PM IST

آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی اور ان کی اہلیہ بھارتی نے گنٹور کے بھارت پیٹ میں واقع سکریٹریٹ کے 140ویں کمرہ میں کووڈ کا ٹیکہ لیا۔ وزیراعلی نے وارڈ/ولیج سکریڑیٹ کے لیے اس ٹیکہ اندازی کے پروگرام کا آغاز کیا۔

اس موقع پرانہوں نے تمام اہل افراد، جن کی عمر 45 برس سے زائد ہے، پر زوردیا کہ وہ ٹیکہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ٹیکہ کاری کا پروگرام 90 دن میں مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکہ اندازی ہی اس انفکشن سے بچنے کا واحد راستہ ہے۔ حکومت نے بڑے پیمانہ پر ٹیکہ کاری کی مہم کی شروعات کی ہے جس کی مثال ملک میں کہیں نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ ولیج والٹنرس گھر گھر سروے کریں گے اور آشا ورکرس اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہر گھر کے اہل افراد کو ٹیکہ دیاجائے۔ والنٹرس تفصیلات حاصل کرتے ہوئے ناموں کا اندراج کریں گے اور ٹیکہ کاری کی تاریخ دیں گے۔

وزیراعلی نے کہا کہ احتیاطی اقدامات کے حصہ کے طورپر ایمبولنس گاڑی کو ڈاکٹرس اور دیگر طبی اسٹاف کے ساتھ سکریٹریٹ میں رکھا جائے گا جس کو ایک اکائی بنایا گیا ہے اور ٹیکہ کاری کا پروگرام یگنم کی طرح انجام دیا جائے گا۔ ٹیکہ کاری کے بعد وزیراعلی کو کچھ دیر کے لیے نگرانی میں رکھا گیا اور بعد ازاں انہوں نے ڈاکٹرس و سکریٹریٹ کے اسٹاف کے ساتھ بات چیت کی۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details