اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Murmu Visit Andhra Pradesh اے پی خواتین کے تئیں حساسیت کے معاملہ میں مثالی ریاستوں میں سے ایک، دروپدی مرمو

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ آندھراپردیش، خواتین کے تئیں حساسیت کے معاملہ میں مثالی ریاستوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہاکہ اے پی کی سرزمین پر گوداوری، کرشنا، پینا، ومسادھارا اور ناگاولی جیسی ندیاں بہتی ہیں۔یہ ندیاں، اے پی کی روایات کو قوت بخشتی ہیں۔Murmu On Andhra Pradesh

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 4, 2022, 4:54 PM IST

حیدرآباد: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ آندھراپردیش، خواتین کے تئیں حساسیت کے معاملہ میں مثالی ریاستوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے حکومت آندھراپردیش کی جانب سے ان کے اعزازمیں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے تلگو شاعرہ مول لا کو یاد کیاجنہوں نے مول لا۔رامائن کمپوز کیاتھا انہوں نے دُرگابائی دیشمکھ کو بھی یاد کیا جنہوں نے خواتین کی ترقی اور آزادی کی جدوجہد کیلئے کوششیں کیں۔Murmu On Andhra Pradesh

انہوں نے آندھراپردیش کی بہو، سروجنی نائیڈو کو بھی یاد کیا۔انہوں نے کہاکہ سروجنی نائیڈو نے گاندھی جی کے ستیہ گرہ میں سرکردہ رول اداکیا۔وہ آزاد ہندوستان کی پہلی خاتون گورنر تھیں۔انہوں نے صدرجمہوریہ کے طورپر ریاست میں ان کے پہلے دورہ کے موقع پر اے پی کی حکومت او رعوام سے اظہارتشکر کیا۔

انہوں نے کہاکہ اے پی کی سرزمین پر گوداوری، کرشنا، پینا، ومسادھارا اور ناگاولی جیسی ندیاں بہتی ہیں۔یہ ندیاں، اے پی کی روایات کو قوت بخشتی ہیں۔انہوں نے شہریوں پر زوردیا کہ وہ صاف صفائی اورندیوں و دریاوں کے تحفظ کے لئے چوکس رہیں۔انہوں نے کہاکہ اے پی نے عصری سائنس اور ٹکنالوجی کی ترقی میں اہم رول اداکیا ہے۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ آندھرا پردیش کئی کارناموں کی سرزمین ہے اور تلگو کو کافی خوب صورت زبان کے طورپر سراہا گیا ہے۔ دروپدی مرمو نے اے پی کی ستائش بھی کی۔

انہوں نے اے پی کے وسائل کی بھی ستائش کی۔انہوں نے تلگو زبان میں اپنی تقریرکاآغاز کیا۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی جگن موہن ریڈی نے زور دیتے ہوئے کہاکہ مرمو کی زندگی ہر خاتون کے لئے مثالی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک قبائلی خاتون نے صدر کا عہدہ سنبھالا ہے جو ہر کسی کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس عہدہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ اے پی کا دورہ کرنے پر ان کا ہماری جانب سے خیرمقدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پسماندہ طبقات کیلئے مرمو کی خدمات ناقابل فراموش رہی ہیں۔دروپدی مرمو نے جس طرح زندگی میں مشکلات کا سامنا کیا اور آگے بڑھیں وہ ملک کی ہر خاتون کے لیے ایک مثال ہے۔ گورنر نے صدر جمہوریہ کے اعزاز میں ظہرانہ ترتیب دیا جس میں وزیراعلی جگن موہن ریڈی کے ساتھ مرکزی وزیر کشن ریڈی اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس پرشانت کمار مشرا اور دیگر نے شرکت کی۔ صدرجمہوریہ کا جلیل القدر عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ جنوبی ہند کی اس تلگو ریاست کا دورہ کرنے والی دروپدی مرمو کا قبل ازیں ایرپورٹ پر شاندارا استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Murmu Visit Andhra Pradesh دروپدی مرمو آج سے آندھرا پردیش کے دو روزہ دورے پر ہیں


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details