اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس : اننت ناگ ڈپٹی کمشنر نے انتظامات کا جائزہ لیا - anantnaag dc

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کووڈ سے نمٹنے کے لئے تمام تر انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ افسران کے ساتھ ڈاک بنگلو کھنہ بل میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔

کورونا وائرس : اننت ناگ ڈپٹی کمشنر نے انتظامات کا جائزہ لیا
کورونا وائرس : اننت ناگ ڈپٹی کمشنر نے انتظامات کا جائزہ لیا

By

Published : May 8, 2021, 8:50 PM IST

میٹنگ میں سرکاری میڈیکل کالج اننت ناگ کے پرنسپل کووڈ ہسپتالوں اور مراکز کے ایڈمنسٹریٹرز ، نوڈل افسران، پی ڈی ڈی ،جل شکتی، مکینیکل انجینئرنگ، اور آکسیجن سپلائی سے وابستہ حکام و دیگر کئی محکموں کے افسران موجود رہے۔

ڈی سی نے جی ایم سی اور دیگر کووڈ اسپتالوں کے لئے آکسیجن آڈٹ کمیٹیوں کی تشکیل کی ہدایت دی تاکہ آکسیجن کی طلب اور رسد کی نگرانی کی جائے۔

کورونا وائرس : اننت ناگ ڈپٹی کمشنر نے انتظامات کا جائزہ لیا

کووڈ مراکز میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر پیوش سنگلا نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ وہاں بیک اپ کیلئے جنریٹر تیار رکھیں تاکہ بلا خلل اور معقول بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کووڈ ہسپتالوں اور مراکز کی صفائی اور سینٹائزیشن کے بارے میں بھی تاکید کی۔

کورونا وائرس وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگلا نے افسران پر زور دیا کہ وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مزید اقدامات اٹھائیں

ڈی سی نے افسران کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وبائی امراض سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details