اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہندو، مسلمانوں کا سماجی اور اقتصادی بائیکاٹ کریں: آنند سروپ

ہندو سماج کے رہنما مہا منڈلیشور سوروپ گری مہاراج نے ایک بار پھر سے مسلمانوں کے خلاف متنازعہ بیان دیا ہے، جس میں انہوں نے ہندوؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلمانوں کا سماجی اور اقتصادی بائیکاٹ کریں۔

ہندو مسلمانوں کا سماجی اور اقتصادی بائیکاٹ کریں: آنند سروپ
ہندو مسلمانوں کا سماجی اور اقتصادی بائیکاٹ کریں: آنند سروپ

By

Published : Jan 13, 2021, 2:01 PM IST

ریاست اترپردیش کے میرٹھ میں منعقد ہندو سماج پنچایت سے خطاب کرتے ہوئے آنند سوروپ مہاراج نے اسلام پر کھل کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی مذہب تبدیلی کے لیے ہندوؤں کو مسلمانوں کا اقتصادی بائیکاٹ کرنے کے ساتھ نماز اور قرآن چھوڑنے کے لیے بھی دباؤ بنانا چاہیے۔

میرٹھ میں چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے برہسپتی بھون میں شنکر اچاریہ پریشد اور بھاگیہ اُدے فاؤنڈیشن کے مشترکہ اشتراک سے منعقدہ پروگرام ہندو پنچایت کا انعقاد کیا گیا تھا۔

مہا منڈلشور آنند سوروپ گری مہاراج نے عیسائی اور اسلام مذہب کو فرقہ پرست بتاتے ہوئے کہا کہ یہ مذاہب ہندو راشٹر نرمان کے لیے خطرہ ہیں۔

اس دوران منڈلیشور نے ہندوؤں سے اپیل کی کہ مسلمانوں کی نماز اور قرآن چھڑوانے کے لیے ان پر دباؤ بنانے کی ضرورت ہے۔

آنند سروپ مہاراج نے کہا آئندہ چار سال میں بھارت ہندو راشٹر بن جائیگا اور اس کے ساتھ ہی ہندوؤں کو دھرم یودھ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ آنند مہاراج نے کہا ہندوؤں کو ایک کروڑ سوئم سینکوں کی ضرورت ہے جن کے پاس ہتھیار ہونے چاہیے۔

مہا منڈلشور آنند سوروپ گری مہاراج نے مسلمانوں کی گھر واپسی کروانے کے لیے سماجی اور اقتصادی بائیکاٹ اور دباؤ کی حکمت اختیار کرنے کی ہندوؤں کو صلاح دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details