بانہال: جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے سب ڈویژن بانہال کے ایک شخص پر بپلک سیفٹی ایکٹ (PSA) عائد کر کے اسے کوٹ بلوال جیل جموں بھیج دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص کی شناخت محمد امین وانی ولد محمد صابر وانی ساکنہ بنکوٹ تحصیل بانہال ضلع رامبن کے طور پر کی گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ رام بن مسرت الا اسلام کی طرف سے محمد امین وانی کو مخاطب کرتے ہوئے حکم دیا گیا ہے کہ ” مذکورہ شخص کو حکم نمبر 19/2022، پی ایس اے، مورخہ 25اگست 2022 کے تحت کوٹ بلوال جیل جموں میں نظر بند کرنے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔ یہ کاروائی ملزم کی سرگرمیوں کو امن عامہ کی بحالی کیلئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کی گئی ہے۔''An other person detained under PSA in Ramban
حکم میں کہا گیا ہے کہ ” اب پبلک سیفٹی ایکٹ 1978کے سیکشن 13(1) کے مطابق اگر آپ چاہیں تو آپ مذکورہ حکم کے خلاف حکومت کے سامنے اپنی نمائندگی پیش کر سکتے ہیں۔ حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی رام بن اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ بلوال جیل جموں کے ذریعے آپ کو نظر بندی کی بنیاد کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے”۔ پی ایس کے تحت نظر بند کئے گئے محمد امین وانی کی اہلیہ نورین بیگم کا کہنا ہے کہ وہ بے قصور ہیں اور ان کا کسی ملک دشمن سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔''