اردو

urdu

Passenger Died In Train چلتی ٹرین میں لوہے کی سلاخ مسافر کی گردن میں گُھس گئی

دہلی سے لکھنؤ جانے والی نیلانچل ایکسپریس میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا، جہاں چلٹی ٹرین میں بیٹھے ایک مسافر کی گردن میں لوہے کی سلاخ گُھس گئی، جس کے سبب سافر کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔Passenger Died In A Moving Train

By

Published : Dec 2, 2022, 4:38 PM IST

Published : Dec 2, 2022, 4:38 PM IST

چلتی ٹرین میں لوہے کی سلاخ مسافر کی گردن میں گُھس گئی
چلتی ٹرین میں لوہے کی سلاخ مسافر کی گردن میں گُھس گئی

علی گڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں چلتی ٹرین کے اندر ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ دہلی سے لکھنؤ جانے والی نیلانچل ایکسپریس ٹرین میں بیٹھے ایک مسافر کی گردن میں لوہے کی سلاخ گُھس گئی۔ اس واقعہ میں سلطان پور کے رہنے والے ہریکیش دوبے نامی مسافر کی موت ہو گئی ہے۔ اس دردناک واقعہ سے واضح ہوتا ہے کہ ٹرین کے اندر بھی سفر کرنا محفوظ نہیں ہے۔ موصول اطلاع کے مطابق نیلانچل ایکسپریس دہلی سے لکھنؤ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ جیسے ہی ٹرین ضلع علی گڑھ کے سومنا ریلوے اسٹیشن سے گزری، سلطان پور کے گوپی ناتھ پور کے رہنے والے 33 سالہ ہریکیش دوبے کی گردن سے تقریباً 5 فٹ لمبی سلاخ گردن میں گُھس گئی، جس سے مسافر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ سلاخ ٹرین کی کھڑکی کا شیشہ توڑ کر مسافر کی گردن سے گزرتی ہوئی مسافر کی گردن کو پار کر گئی۔An iron rod passed through the neck of a passenger in a moving train

چلتی ٹرین میں لوہے کی سلاخ مسافر کی گردن میں گُھس گئی

مزید پڑھیں:۔علی گڑھ: ٹرین کی زد میں آکر ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک


اس واقعہ کے بارے میں تفصیلی معلومات دیتے ہوئے آر پی ایف کے سرکل افسر (سی او) ایس پی سنگھ نے بتایا کہ نیلانچل ایکسپریس آج علی گڑھ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 3 پر صبح تقریباً 9:30 بجے دہلی سے پہنچی۔ اطلاع ملی تھی کہ ٹرین کے جنرل کوچ کی سیٹ نمبر 15 پر بیٹھا ایک مسافر زخمی ہوگیا ہے۔ جس کے بعد آر پی ایف، جی آر پی اور اسٹیشن کے اہلکار موقع پر ٹرین کے اندر پہنچے اور دیکھا کہ کھڑکی کے پاس بیٹھے مسافر کی گردن سے تقریباً 5 فٹ لمبی لوہے کی سلاخ گزر گئی ہے۔ جس کے سبب مسافر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ معاملے کی تحقیقات کے دوران لاش کو اسٹیشن پر اتارا گیا۔ لاش کا پنچنامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ مسافر کے پاس سے اس کا آدھار کارڈ اور دہلی سے لکھنؤ کا ٹکٹ برآمد ہوا ہے۔ جس کی بنیاد پر متوفی کے لواحقین کو بھی اطلاع کر دی گئی ہے۔ پورے معاملے کی چانچ کی جا رہی ہے جو بھی قصور وار ہوگا اس کو سزا سنائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details