اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Earthquake in Leh لیہہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے - لیہہ میں شدید زلزلے کے جھٹکے

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق الچی (لیہہ) سے 189 کلومیٹر شمال میں آج صبح تقریباً 4.19 بجے 4.8 شدت کا زلزلہ آیا۔Earthquake In Leh

لیہہ میں شدید زلزلے کے جھٹکے
لیہہ میں شدید زلزلے کے جھٹکے

By

Published : Sep 16, 2022, 7:24 AM IST

Updated : Sep 16, 2022, 8:39 AM IST

لیہہ: مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے دارالحکومت لیہہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ یہ زلزلہ جمعہ کو علی الصبح 4.19 بجے آیا ہے، ریختر پیمانے پر الچی شہر سے 189 کلومیٹر شمال میں تقریبا 4.8 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کی گہرائی زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھی۔ زلزلے کے سبب علاقہ میں خوف و ہراس کا ماحول ہے، لوگ اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل گئے تھے۔ فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ An earthquake of magnitude 4.8 occurred 189 km north of Alchi Leh

مزید پڑھیں:۔ ڈوڈہ: زلزلے کے جھٹکے سے عوام میں خوف و دہشت

واضح رہے کہ اس سے قبل جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہاور کشتواڑ میں گزشتہ جمعرات کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 بتائی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز کٹرہ سے 62 کلومیٹر دور 10 کلومیٹر کی گہرائی میں بتایا گیا۔ اس سے قبل بدھ کو بھی لداخ کے لیہہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ تب زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.7 تھی۔

Last Updated : Sep 16, 2022, 8:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details