اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

AMU Urdu Department اے ایم یو اردو شعبہ کو دنیا بھر میں منفرد حیثیت حاصل - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا شعبہ اردو

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا شعبہ اردو دنیا کے بڑے شعبے میں سے ایک ہے۔ شعبہ کی کارکردگی کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے بہت سارے عالمی شہرت یافتہ اسکالرز پیدا کیے ہیں۔ ویسے تو اردو دنیا کے چار اسکالرز کو بھارت کے باوقار گیان پیٹھ ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے، جس میں سے تین کا تعلق اے ایم یو کے شعبہ اردو سے ہے۔ جس میں شہریار سمیت علی سردار جعفری اور قرۃ العین حیدر شامل ہیں۔ AMU Urdu Department

اے ایم یو اردو شعبے کو دنیا بھر میں منفرد حیثیت حاصل
اے ایم یو اردو شعبے کو دنیا بھر میں منفرد حیثیت حاصل

By

Published : Nov 8, 2022, 6:08 PM IST

Updated : Nov 11, 2022, 3:20 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا شعبہ اردو دنیا کے بڑے شعبے میں سے ایک ہے۔ بھارت کا باوقار 'گیان پیٹھ ایوارڈ' یافتہ پروفیسر شہریار اس شعبہ کے استاذ اور سربراہ بھی تھے ان کے علاوہ شعبہ کے دیگر اساتذہ مثلا پروفیسر علی احمد سرور اور پروفیسر قاضی عبدالستار کو پدم بھوشن اور پدم شری سے بھی نوازا گیا۔ یہ تسلیم شدہ ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا شعبہ اردو دنیا کا سب سے بڑا شعبہ ہے۔ جو دسمبر 1921 میں محمڈن اینگلو اورینٹل (ایم اے او) کالج کو یونیورسٹی کا درجہ ملنے کے فوراً بعد قائم کیا گیا تھا۔ AMU Urdu Department

اے ایم یو اردو شعبہ کو دنیا بھر میں منفرد حیثیت حاصل

شعبہ کی کارکردگی کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے بہت سارے عالمی شہرت یافتہ اسکالرز پیدا کیے ہیں۔ ویسے تو اردو دنیا کے چار اسکالرز کو بھارت کے باوقار گیان پیٹھ ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے، جس میں سے تین کا تعلق اے ایم یو کے شعبہ اردو سے ہے۔ جس میں شہریار سمیت علی سردار جعفری اور قرۃ العین حیدر شامل ہیں۔

اردو اکیڈمی کے ڈائریکٹر اور شعبہ اردو کے استاذ پروفیسر قمر الہدی فریدی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ شعبہ اردو، اے ایم یو دنیا کا سب سے بڑا شعبہ ہے۔ با اعتبار طلبہ، با اعتبار اساتذہ اور کارکردگی کے حساب سے بھی ہمارا شعبہ نمایاں ترین حیثیت رکھتا ہے اردو دنیا میں۔ یونیورسٹی میں زیر تعلیم سوشل سائنس اور سائنس سمیت بیرونی ممالک کے طلباء کو بھی ہم اردو پڑھاتے ہیں۔'

پروفیسر فریدی نے مزید بتایا اس وقت شعبہ اردو میں سینکڑوں طلبہ و طالبات کا مختلف کورسیز میں اندراج ہے۔ جس میں سے تقریبا 100 طلباء و طالبات ایسے ہیں جو ریسرچ کر رہے ہیں۔

شعبہ کے تعلیمی پروگرام:
1 بی اے
2 ایم اے
3 پی جی ڈپلومہ ماس کمیونیکیشن۔
4 پوسٹ ایم اے ڈپلومہ ان اردو ترجمہ۔
5 پی ایچ ڈی (اردو)
6 سرٹیفکیٹ اردو الیکٹرانک میڈیا۔
7 ڈپلومہ اردو الیکٹرانک میڈیا۔

شعبہ اردو کے استاد پروفیسر سید سراج اجملی نے اے ایم یو کے شعبہ اردو کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا "بانی درسگاہ سر سید احمد خان خود اردو کے بڑے ادیب اور فنکار ہے، 1920 میں اے ایم یو قائم ہونے کے اگلے برس ہی 6 جون 1921 کو شعبہ اردو کے صدر شعبہ کی حیثیت سے سید سجاد حیدر یلدرم کو مقرر کیا گیا جن کی صاحبزادی اردو کی ادیبہ اور ناول نگار قرۃالعین حیدر ہے جن کو اردو دنیا ناول نگار کے نام سے جانتی ہے۔شعبہ اردو کے صدر شعبہ کی حیثیت سے دو انگریزی بھی مقرر کئے گئے۔

قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ:
اس وقت شعبہ سے وابستہ قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پروفیسر ظفر احمد صدیقی کو نقوش بین الاقوامی ایوارڈ (لاہور، پاکستان)، پروفیسر ابوالکلام قاسمی کو ساہتیہ اکیڈمی نیشنل ایوارڈ، پروفیسر قاضی افضل حسین غالب ایوارڈ، پروفیسر ظفر احمد صدیقی کو بین الاقوامی ایوارڈ ملا۔ قاضی افضل حسین کو نیشنل غالب ایوارڈ، پروفیسر محمد صغیر بیگ افراہیم کو یوپی اردو اکادمی کا باوقار ایوارڈ نیشنل انٹیگریشن ایوارڈ دیا گیا ہے۔ پروفیسر محمد طارق چھتاری کو لمہی سمان کے ساتھ ساتھ یوپی اردو اکادمی کے افسانے کے لیے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ اس کے علاوہ شعبہ کے اور بھی بہت سے اساتذہ ہیں جنہیں ان کے تحقیقی کام اور اشاعتوں پر مختلف اداروں اور اکیڈمیوں کی جانب سے مختلف اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اسکالرز، مفکرین، ادیبوں، شاعروں، آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں، فلم پروڈیوسروں اور ہدایت کاروں اور مختلف قومی یونیورسٹیوں میں اردو کے اساتذہ کی ایک بڑی تعداد اس شعبہ سے تعلیم یافتہ ہے۔ احمد صدیقی، سعادت حسن منٹو، علی سردار جعفری، علی احمد سرور، خورشید الاسلام، معین احسن جزبی، مجروح سلطان پوری، اختر الایمان، مجاز لکھنوی، شہریار، سید محمد اشرف اور سید محمد افضل وغیرہ۔

یہ بھی پڑھیں: Urdu Language & Literature اے ایم یو میں جدید لسانیات اردو ادب کے حوالے سے 'یک روزہ سمپوزیم'

شعبہ اردو کی علمی کامیابیوں کے اعتراف میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے 1992 میں اس شعبہ کو خصوصی معاونت (Department of Special Assistance) کا درجہ دیا۔ فی الحال، شعبہ اردو کو 01.04.2018 سے 31.03.2023 کے دورانیے کے لیے سنٹر آف ایڈوانسڈ اسٹڈی (فیز – II) سے نوازا گیا ہے۔

Last Updated : Nov 11, 2022, 3:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details