اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

AMU Teachers Press Conference: اے ایم یو اساتذہ نے وزارت تعلیم کو خط لکھ کر شکایت درج کروائی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے درجنوں اساتذہ نے ایگزیکٹو کونسل اور کورٹ ممبر کے الیکشن نہ کروانے اور نئے وائس چانسلر کے پینل بنائے جانے سے متعلق وزارت تعلیم کو خط لکھ کر اپنی شکایت درج کروائی ہے۔ اساتذہ نے پریس کانفرنس میں وزارت تعلیم کو گمراہ کرنے کے الزامات عائد کئے۔

اے ایم یو اساتذہ نے وزارت تعلیم کو خط لکھ کر شکایت درج کروائی
اے ایم یو اساتذہ نے وزارت تعلیم کو خط لکھ کر شکایت درج کروائی

By

Published : Mar 2, 2023, 8:07 PM IST

اے ایم یو اساتذہ نے وزارت تعلیم کو خط لکھ کر شکایت درج کروائی

علی گڑھ:عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس میں وائس چانسلر کے پینل کو لے کر کافی گہما گہمی ہے کہ اگلے وائس چانسلر کا پینل کیسے بنےگا اور وائس چانسلر کون ہوگا کیونکہ اے ایم یو کورٹ اور ایگزیکٹو کونسل کی خالی نشستوں کو پُر کرنے کے لئے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے توسیع کے بعد ابھی تک انتخابات نہیں کروائے ہیں۔

اسی کے ضمن میں یونیورسٹی کے درجنوں اساتذہ نے ایگزیکٹو کونسل اور کورٹ ممبر کے الیکشن نہ کروانے اور نئے وائس چانسلر کے پینل بنائے جانے سے متعلق وزارت تعلیم کو خط لکھ کر اپنی شکایت درج کروائی ہے، جس سے متعلق پریس کانفرنس میں ڈاکٹر عبید اللہ نے بتایا گزشتہ برس 10 جنوری 2022 کو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے وزارت تعلیم کو لکھے گئے خط میں ایگزیکٹو کونسل اور کورٹ ممبر کی خالی نشستوں کو انتخابات کروا کر پُر کرنے والے وعدے کو ایک سال میں بھی پورا نہیں کیا گیا۔ اس کام کے لئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کو ایک ایکسٹنشن بھی ملا تھا۔

وہیں ڈاکٹر سعد نے یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان کو سرے سے خارج کرتے ہوئے کہا اے ایم یو کورٹ اور ایگزیکٹو کونسل کی خالی نشستوں کو پُر کرنے کے لئے انتخابات کروائے پھر اگلے وائس چانسلر کے لئے پینل بنوائے۔ واضح رہے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی پانچ سالہ مدت گزشتہ برس 16 مئی 2022 کو ہی پوری ہوگئی تھی، ایک سال کے ایکسٹینشن کی وجہ سے وہ وائس چانسلر کے عہدے پر اب بھی فائز ہیں۔ ان مذکورہ حالات کے پیش نظر کیا یہ مختصراً کہنا مناسب ہوگا کہ یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر ایک بار پھر اپنی مدت کار میں توسیع چاہتے ہیں جب کہ جن وجوہات کے سبب گزشتہ برس ان کو توسیع ملی تھی وہیں حالات آج بھی برقرار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Aligarh Muslim University اے ایم یو طلبا کا ملازمت کے لئے انتخاب

ABOUT THE AUTHOR

...view details