اردو

urdu

ٓٓAMU Updates: جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں غیر معمولی دماغی بیماری کا کامیاب علاج

By

Published : Nov 24, 2021, 4:21 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (AMU) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ نیورو سرجری کے ڈوکٹرز نے شعبہ امراض قلب کے ساتھیوں کی مدد سے ایک کامیاب آپریشن کر 51 سالہ خاتون کو دماغی بیماری سے نجات دلائی۔

amu doctors news  jawaharlal nehru medical college amu news'  amu doctors treated 51 years old women  etv bharat urdu news  اے ایم یو کے سرجنوں نے عمررسیدہ خاتون کا علاج کیا  اے ایم یو کے ڈاکٹروں نے کامیاب دماغ کا علاج کیا  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
اے ایم یو کے سرجنوں نے خاتون کو دماغی بیماری سے نجات دلائی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (AMU) میں جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے نیورو سرجری شعبہ کی مہارت سے علی گڑھ کے قریبی علاقوں سے آنے والے غریب مریضوں کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے کیونکہ اب انہیں شہروں کے مہنگے پرائیویٹ اسپتالوں تک نہیں جانا پڑتا۔

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کی رہنے والی 51 سالہ خاتون کملیش معمول کے مطابق اپنی زندگی گزار رہی تھیں، اچانک شدید سر درد، قے، گردن کی اکڑن اور دھندلی نظر سے ان کی معمول کی سرگرمیاں رک گئیں۔ کملیش کو ان کے رشتہ دار فوری طور پر علیگڑھ لے کر آئے جہاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ نیورو سرجری کے ڈاکٹروں نے شعبہ امراض قلب کے ساتھیوں کی مدد سے ایک بہت ہی نادر اور غیر معمولی ورم کو ختم کیا جو کملیش کی دماغ کی ایک شریان میں موجود تھی۔ جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں بروقت علاج سے کملیش اب صحتیاب ہو رہی ہے۔

نیورو سرجری شعبہ کے پروفیسر ایم ایف ہدی نے اس سلسلے میں کہا کہ "ہمیں فوری طور پر انڈو ویسکولر پروسیجر کو انجام دینا تھا جس میں شریان میں سرجری کے لئے ایک کیتھیٹر کو داخل کرنا تھا، بعدازاں ایک مائیکرو کیتھیٹر کو ابتدائی کیتھیٹر کے ذریعے داخل کیا گیا تاکہ برقی کرنٹ گزرسکے اور اینیورزم کے سوراخ کو بند کیا جا سکے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مریض سرجری کے لیے وقت پر نہ پہنچتی تو ان کے دماغ میں ورم اور گردن میں اعصاب پر دباؤ ڈالتا جس سے دماغ میں خون بہنا شروع ہوجاتا، جس سے دماغ کو نقصان پہنچتا اور مریضہ کوما میں چلی جاتی جو مہلک ثابت ہو سکتا تھا" پروفیسر ہدا نے بتایا نیورو سرجری شعبہ میں اس طرح کی 500 سے زیادہ سرجری ہر سال کی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:۔اے ایم یو میڈیکل کالج: پانچ ماہ کی بچی کے دل کی مفت کامیاب سرجری


پروفیسر ایم اے ہدا نے کارڈ یولوجی شعبہ کے چیئرمین پروفیسر ایم یو ربانی اور ان کی ٹیم کا مطلوبہ تعاون اور کیتھ لیب کی سہولیات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

نیوروسرجری شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ایم تابش خاں، ڈاکٹر محمد احمد انصاری اور ڈاکٹر طارق متین نے بتایا کہ کس طرح خاتون مریض کا علاج کیا گیا اور اس کے دماغی انیورزم کو مکمل طور پر ختم کیا گیا۔ اس دوران ڈاکٹر عابد صدیقی نے مریض کو اینستھیزیا کی مدد فراہم کی۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ "یونیورسٹی برادری کو اس نادر سرجری کے کامیابی سے انجام پذیر ہونے پر فخر ہے۔ اس طرح کے امتیازی حصولیابی کے لیے مریضوں کے علاج کے تمام پہلوؤں پر مربوط کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے، جس میں آپریشن سے پہلے کی تشخیص اور نگہداشت، انٹراآپریٹیو مینجمنٹ اور آپریشن کے بعد کی دیکھ بھال اور فالواپ شامل ہیں۔"

کامیاب آپریشن کرنے والے سجنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے پروفیسر راکیش (ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن) اور پروفیسر شاہد علی صدیقی (پرنسپل، میڈیکل کالج) نے کہا کہ نیورو سرجری شعبہ کے ڈاکٹر دماغی اینورزم کے ہر مریض کا باریکی سے جائزہ لیتے ہیں تاکہ مریض کے مخصوص کیس کے سلسلہ میں سب سے بہتر اور موزوں تھریپی اور علاج کے طریقوں کا انتخاب کرسکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details