اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

AMU Students Protest حکومت مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ بند کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے، اے ایم یو طلبہ

اے ایم یو شعبہ سیاسیات کے رسرچ اسکالر علی کیف نے کہا کہ جب تک حکومت فیلوشپ پر دوبارہ نظرثانی نہیں کرتی تب تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔ حکومت ایک جانب سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کے وشواس کی بات کرتی ہے تو وہیں دوسری جانب اقلیتی طبقے کے طلبا کو رسرچ کے دوران ملنے والی فیلوشپ کو ختم کر رہی ہے۔ AMU Students Protest

حکومت مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ کو بند کئے جانے کے فیصلہ پر دوبارہ نظرثانی کرے، اے ایم یو طلبہ
حکومت مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ کو بند کئے جانے کے فیصلہ پر دوبارہ نظرثانی کرے، اے ایم یو طلبہ

By

Published : Dec 15, 2022, 7:10 AM IST

علیگڑھ: مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ (ایم اے این ایف) کو ختم کئے جانے کے خلاف علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلباء نے اپنا احتجاج درج کرواتے ہوئے حکومت سے فیلوشپ کو بند کئے جانے کے فیصلہ پر دوبارہ نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔ مرکزی حکومت کی جانب سے اقلیتی طبقات کے طلباء کو رسرچ کے دوران ملنے والی فیلوشپ کو بند کئے جانے پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلباء نے یونیورسٹی کے ڈک پوائنٹ پر جمع ہو کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور انہوں نے حکومت کے اس فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے حکومت سے فیلوشپ پر دوبارہ نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔Protest against closure of Maulana Azad National Fellowship in AMU

حکومت مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ کو بند کئے جانے کے فیصلہ پر نظرثانی کرے، اے ایم یو طلبہ

مزید پڑھیں:۔Educationist And Students مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ کو ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج

احتجاج کے دوران اے ایم یو شعبہ سیاسیات کے رسرچ اسکالر علی کیف نے کہا کہ جب تک حکومت فیلوشپ پر دوبارہ نظرثانی نہیں کرتی تب تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔ حکومت ایک جانب سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس کی بات کرتی ہے تو وہیں دوسری جانب اقلیتی طبقے کے طلباء کو رسرچ کے دوران ملنے والی فیلوشپ کو ختم کر رہی ہے۔ اے ایم یو طلباء رہنما محمد عارف تیاگی نے بتایا کہ فیلوشپ کو ختم کئے جانے کے خلاف یہ احتجاج دورانہ دوپہر کو یونیورسٹی ڈک پوائنٹ پر جاری رہے گا اور یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت اپنے فیصلے کو واپس نہیں لیتی۔ واضح رہے کہ مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ اقلیتی طبقے جین، سکھ، مسلم، عیسائی، پارسی، بدھسٹ مذہب کے طلبہ کو رسرچ کے دوران دی جاتی تھی۔ اب اس فیلوشپ کو وزارت تعلیم نے بند کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے خلاف اے ایم یو طلباء نے احتجاج کر حکومت سے فیلوشپ کو بند کئے جانے کے فیصلہ پر دوبارہ نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details