اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اے ایم یو طلبہ کا مولانا آزاد لائبریری کھولنے کا مطالبہ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ نے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے نام پراکٹر کو مولانا آزاد لائبریری کھولنے کی درخواست دی ہے۔

amu students demand to open maulana azad library for reading
اے ایم یو طلبہ کا مولانا آزاد لائبریری کھولنے کا مطالبہ

By

Published : Jul 30, 2021, 9:25 PM IST

کورونا وبا کے سبب ملک کے تعلیمی ادارے ابھی تک بند ہیں، جس کی وجہ سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور اس کے سبھی ریڈنگ روم، سیمینار ہال، لائبریری بھی بند ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

اے ایم یو میں موجود کچھ طلبہ نے آج ایک درخواست وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے نام یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی کو دی، جس میں یونیورسٹی کی مرکزی مولانا آزاد لائبریری کو کھولنے کا مطالبہ کیا۔

طلبہ نے مولانا آزاد لائبریری کھولنے کی درخواست دی

درخواست دینے والے طلبہ کا کہنا ہے کہ ہم سماجی دوری اور ماسک کا استعمال کرکے ہی لائبریری میں داخل ہوں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اب لائبریری کو کھول دیا جائے کیونکہ ہمیں پڑھنے کے لئے کتابیں اور سکون کی جگہ نہیں مل رہی جس کی وجہ سے ہمارا مطالبہ ہے کہ مولانا آزاد لائبریری کو کھول دیا جائے۔

یونیورسٹی کے پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے مزید بتایا کہ کچھ طلبہ نے آج باب سید پر وائس چانسلر کے نام ایک درخواست دی ہے، جس میں انہوں نے مولانا آزاد لائبریری کو کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پروفیسر محمد وسیم نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے سبب یونیورسٹی اور لائبریری کو بند کیا گیا ہے جہاں تک میری اطلاع میں ہے ابھی یو جی سی، مرکزی یا ریاستی حکومت کی جانب سے لائبریری اور یونیورسٹی وغیرہ کو کھولنے کی کوئی بھی ہدایت نہیں آئی تو ایسے میں مولانا آزاد لائبریری کو کھولنا کیسے ممکن ہوگا؟

مزید پڑھیں:شاہ سلیمان کو قانونی خدمات کے سبب برطانوی حکومت نے 'سر' کے خطاب سے نوازا تھا

پراکٹر نے کہا کہ فی الحال ہم نے طلبہ کی جانب سے دی گئی درخواست کو حاصل کرلیا ہے۔ جس کو ہم وائس چانسلر کو بھیج رہے ہیں۔ وائس چانسلر جو بھی ہدایت دیں گے اس کے مطابق کام کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details