اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

علی گڑھ: لاپتہ نجیب کے لئے خاموش احتجاجی مارچ، صدرجمہوریہ کے نام میمورنڈم

اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) نے گزشتہ پانچ برسوں سے لاپتہ نجیب احمد کو تلاش کرنے کے لئے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کا اعلان کرنے کا صدر جمہوریہ سے مطالبہ کیا۔

Silent protest march for missing Najib
لاپتہ نجیب کے لئے خاموش احتجاج مارچ

By

Published : Oct 15, 2021, 9:56 AM IST

پانچ سال گزرچکے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے 27 سالہ نجیب احمد، ایم ایس سی (بائیو ٹیکنالوجی) کے طالب علم کو لاپتہ ہوئے، دہلی پولیس، کرائم برانچ اور سی بی آئی کی ٹیم ابھی تک نجیب احمد کا کوئی بھی سراغ نہیں لگا پائی۔ ذرا سوچئے نجیب کی ماں کا کیا حال ہوگا جس کو یہ نہیں معلوم اس کا نوجوان بیٹا کہاں پر ہے اور کس حال میں ہے دنیا میں ہے بھی یا نہیں۔

ویڈیو

کسی کو یہ نہیں معلوم نجیب احمد ابھی زندہ ہے یا نہیں وہ کہاں پر ہے کس حال میں ہے کوئی بھی سراغ نہیں لگا۔ جس کے سبب طلبہ نے خاموش احتجاج مارچ یونیورسٹی کی جامع مسجد سے یونیورسٹی باب سید تک نکال کر اپنا احتجاج درج کرایا اور صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم دیا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں سی بی آئی، دہلی پولیس اور اس کی کرائم برانچ لاپتہ نجیب احمد کا کوئی بھی سراغ نہیں لگا پائی جس کی وجہ سے طلبہ نے صدر جمہوریہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بناکر لاپتہ نجیب احمد کو ڈھونڈنے کے آرڈر جلد سے جلد جاری کریں۔

صدرجمہوریہ کے نام میمورنڈم

یونیورسٹی طالب علم محمد سلمان نے کہا یہ بڑی حیرت کی بات ہے گزشتہ پانچ سال سے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کا ایک نوجوان طالب علم لاپتہ ہے جس کا ابھی تک ہندوستان کی پولیس اور سی بی آئی کوئی سراغ نہیں لگا پائی جس سے سوالات پیدا ہوتے ہیں کہ کیا ملک کی مرکزی یونیورسٹی میں بھی طلبہ محفوظ نہیں ہیں۔

لاپتہ نجیب کے لئے خاموش احتجاج مارچ

اسی لئے ہم نے صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم دیتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد سے جلد ایک اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بناکر لاپتہ نجیب کو ڈھونڈنے کے آرڈر جاری کریں جس سے معلوم چلے کہ نجیب کہاں ہے کس حال میں ہے دنیا میں ہے یا نہیں۔


یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے میمورنڈم حاصل کرنے کے بعد بتایا یونیورسٹی طلبہ نے ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ کے نام دیا ہے جس میں انہوں گزشتہ پانچ برسوں سے لاپتہ نجیب کو ڈھونڈنے سے متعلق مطالبات کئے ہیں۔

لاپتہ نجیب کے لئے خاموش احتجاج مارچ

1۔گزشتہ پانچ برسوں سے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کا لاپتہ طالب علم نجیب کو ڈھونڈنے کے لئے صدر جمہوریہ ایک اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کا آرڈر پاس کریں۔
2۔ ریاست اس بات کی یقین دہانی کرائے کہ ملک کے تعلیمی ادارے طلبہ کے لئے محفوظ ہیں۔
3۔ حکومت ایک اسپیشل سیل ہر تعلیمی ادارے میں قائم کیا جائے جو اقلیت سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے حقوق کی حفاظت کریں۔
4۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس معاملے میں اے بی وی پی شامل ہے۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے چھان بین کی جائے۔

پراکٹر محمد وسیم نے مزید بتایا ہم نے میمورنڈم کو طلبہ سے حاصل کرلیا گیا ہے اب ہم اس کو صدر جمہوریہ کو پہنچادیں گے۔

پانچ سال سے لاپتہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم کو ڈھونڈنے کے لئے طلبہ نے خاموش احتجاج مارچ نکالتے ہوئے صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم دیا جس میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details