کووڈ وبا سے متعلق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، شعبہ کامرس (ٹورزم) کی پروفیسر شیبا حامد اور ان کے ریسرچ اسکالرز سجود (سینئر ریسرچ فیلو- ٹورزم) اور نسیم بانو ( ریسرچ اسکالر- ٹورزم) کا ایک مشترکہ تحقیقی مقالہ بعنوان ''Behavior Intention of Traveling in the period of Covid-19 : An Application of the theory of planned behavior and perceived risk" معروف عالمی جریدہ انٹرنیشنل جرنل آف ٹورزم سٹیز، ایمر الڈ پبلشنگ، برطانیہ میں شائع ہوا ہے۔
عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) سے تسلیم شدہ مقالہ کو کورونا وائرس وبا پر عالمی ادب کے تحت درج کیا گیا ہے۔ یہ ڈیٹا بیس کووڈ-19 پر موجودہ عالمی ادب کا ایک جامع کثیر لسانی ذخیرہ ہے۔
ڈبلیو ایچ او کووڈ-19 پر تازہ ترین بین الاقوامی سائنسی تحقیقات و معلومات کو اکٹھا کر رہا ہے۔
پروفیسر شیبا حامد نے کہا کہ اس تحقیق میں پلانڑ بیہیو یئر کی تھیوری کا استعمال کرکے کورونا وائرس کے دور میں بھارتی مسافروں کے رجحان و طرز عمل کی جانچ کی گئی ہے۔ یہ تحقیق سیاحوں، سیاحت و میزبانی انڈسٹری، حکومت، ہوابازی صنعت اور دیگر متعلقہ اداروں کے لئے مفید ہو سکتی ہے۔