اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

AMU Student Suspended: ہراساںی کے الزام میں اے ایم یو کا ایک طالب علم معطل - اے ایم یو کے طالب علم پر ہراسانی کا الزام

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبۂ انگریزی کے طالب علم اشہر سلیم انصاری کو ہراساں کرنے کے الزام میں یونیورسٹی سے معطل کر دیا گیا ہے۔ AMU Student Suspended For Harassment

ہراساںی کے الزام میں اے ایم یو کا ایک طالب علم معطل
ہراساںی کے الزام میں اے ایم یو کا ایک طالب علم معطل

By

Published : Apr 13, 2022, 10:44 AM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویشن سے طلبہ و طالبات ایک ساتھ کلاسز کرتے ہیں۔ اساتذہ سمیت طلبہ و طالبات اس بات کا خاص خیال رکھتے ہیں کہ کبھی بھی کسی طالب علم کو دوسرے طالب علم سے پریشانی نہ ہو اور نہ ہی کوئی کسی کو زبردستی پریشان کرے اور اگر کوئی ایسا کرتا بھی ہے تو اس کی شکایت انتظامیہ سے کی جاتی ہے جس کے بعد جانچ کی جاتی ہے اور جو بھی ثبوتوں اور گواہوں کی بنیاد پر قصوروار پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف انتظامیہ کارروائی کرتی ہے۔ AMU Post Graduation Student Suspended

ہراساںی کے الزام میں اے ایم یو کا ایک طالب علم معطل

یونیورسٹی میں شعبۂ انگریزی کے طالب علم اشہر سلیم انصاری کے خلاف جنوری ماہ میں شعبہ کی ہی طالبات نے شکایت کی تھی کہ وہ زبردستی فون کالز اور قابل اعتراض پیغامات بھیجتا رہتا ہے تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے اس کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا جس کے بعد انتظامیہ نے اس کو یونیورسٹی سے معطل کردیا۔

ہراساںی کے الزام میں اے ایم یو کا ایک طالب علم معطل

مزید پڑھیں:۔ AMU Students Received Award: اے ایم یو کے دو طلبہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا

یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے بتایا کہ جب ہمارے پاس اس کی شکایت آئی تو ہم نے اس سے بات چیت کی اور اس کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن پھر بھی وہ باز نہیں آیا اور مسلسل اس کی شکایتیں موصول ہوتی رہیں۔ اس سے متعلق طالبات نے صدر شعبہ کو بھی شکایت کی جس کے بعد جانچ کی گئی جس میں یہ ثابت ہوا کہ یہ طالب علم طالبات کو قابل اعتراض پیغامات بھیجتا ہے، شعبہ سے ہمارے پاس اس سے متعلق ایک رپورٹ بھی آئی تھی جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے طالب علم کو معطل کردیا۔ معطل کئے جانے سے متعلق پراکٹر دفتر سے جاری نوٹس کے مطابق طالب علم محمد آباد، سیتاپور کا رہائشی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details