علی گڑھ: عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے عزیز النساء ہال کی رہائشی میڈیکل کی طالبات نے آج اپنی سکیورٹی کے معاملے پر یونیورسٹی وائس چانسلر لاج کا گھیراؤ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ طالبات کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں بیس سے زیادہ مرتبہ ہمارے ساتھ چھیڑ خانی، لوٹ کے معاملے سامنے آچکے ہیں جس کی شکایت ہم نے ہال کی پرووسٹ سمیت یونیورسٹی پراکٹر کو بھی دی، لیکن کسی بھی طرح کے حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے ہیں۔ AMU medical students protest front of vice chancellor lodge
طالبات کا کہنا ہے کہ ہم میڈیکل کی طالبات ہیں اور عزیز النساء ہال میں رہتے ہیں جو جواہر لال نہرو میڈیکل کے قریب ہے کیونکہ ہمیں کلاس کے علاوہ میڈیکل میں ڈیوٹی کے لئے رات میں بھی جانا پڑھتا ہے۔ ہمارے ہال سے میڈیکل کا راستہ بہت زیادہ سنسان ہے جو طالبات کے لیے غیر محفوظ ہے۔ اکثر لوگ ہمیں چھیڑتے رہتے ہیں۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران بیس سے زیادہ طالبات کے ساتھ چھیڑ خانی اور لوٹ کے معاملات سامنے آچکی ہیں، جس کی ہم نے یونیورسٹی انتظامیہ کو شکایت بھی کی۔