علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بزنس ایڈمنسٹریشن شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر لمے بن صابر کو گلوبل سسٹینیبلیٹی اسپیس چیلنج 2022 (Global Sustainability Space Challenge) میں مینٹر کے طور پر منتخب کیا گیا۔ گلوبل سسٹینیبلیٹی اسپیس چیلنج 2022 (Global Sustainability Space Challenge) کو قطر یونیورسٹی کی جانب سے میٹاویز نیریز (Metavisionaries) آئی سی ای کیوب سروس، اسپیس ایپلی کیشنز سروس، انٹرنیشنل اسپیس یونیورسٹی اور بلو اوریجین کے قائم کردہ کلب فار دی فیوچر کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔ AMU faculty member become mentor in global sustainability space challenge
Global Sustainability Space Challenge ڈاکٹر لمے بن صابر گلوبل سسٹینیبلیٹی اسپیس چیلنج کے مینٹر منتخب - ڈاکٹر لمے بن صابر
ڈاکٹر لمے بن صابر نے کہا کہ ’ابھرتے ہوئے تاجروں کو یہ سمجھایا چاہئے کہ وہ معاشی استحکام کے ذریعہ عدم مساوات کو کم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسی طرح سماجی ہم آہنگی کو بڑھا سکتے ہیں اور ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹ کر پائیدار ترقی میں اپنا کردار نبھا سکتے ہیں۔ Global Sustainability Space Challenge
مزید پڑھیں:۔AMU Urdu Department اے ایم یو اردو شعبہ کو دنیا بھر میں منفرد حیثیت حاصل
ڈاکٹر لمے بن صابر اس چیلنج میں پائیدار سپلائی چین تعمیر کرنے کی خاطر خلائی ٹکنالوجی کا استعمال کرکے بزنس آئیڈیا فروغ دینے کے لئے قطر، مصر اور لاطینی امریکہ کے طلباء کی ٹیموں کی رہنمائی کریں گے۔ ڈاکٹر لمے بن صابر نے کہا یہ ضروری ہے کہ ابھرتے ہوئے کاروباریوں کو یہ سمجھایا جائے کہ وہ معاشی استحکام کو حاصل کرکے عدم مساوات کو بھی کم کر سکتے ہیں، سماجی ہم آہنگی کو بڑھا سکتے ہیں اور ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹ کر پائیدار ترقی میں اپنا کردار نبھا سکتے ہیں۔ پروفیسر جمال اے فاروقی (صدر شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن) نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی برادری کو ڈاکٹر لمے کے انتخاب پر خوشی اور فخر کا احساس ہور ہا ہے۔