اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Violent Protest In Amritsar امرتسر میں پرتشدد احتجاج اور پولیس کے ساتھ جھڑپ - amritpal singh supporters violent protest

وارث پنجاب ڈے کے سربراہ امرت پال سنگھ کے حامیوں نے امرتسر کے اجنالہ پولیس اسٹیشن کے باہر تلواروں اور بندوقوں سے پولیس کی بیریکیڈ کو توڑے۔ ان کے (امرت پال سنگھ) قریبی ساتھی لوپریت طوفان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے پولیس اسٹیشن کے باہر ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 23, 2023, 5:07 PM IST

Updated : Feb 23, 2023, 5:26 PM IST

پنجاب: امرتسر کے اجنالہ میں جمعرات کو پرتشدد مظاہرہ ہوا۔ وارث پنجاب ڈے کے صدر امرت پال سنگھ کے حامیوں اور پولیس کے درمیان کئی مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ ہجوم نے بیریکیڈس توڑے۔ امرت پال اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کیے جانے کے خلاف جمعرات کی صبح امرت پال کے کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد اجنالہ میں پولیس اسٹیشن کے سامنے جمع ہونا شروع ہوگئے۔ امرت پال اور ان کے ساتھیوں کو اجنالہ پولیس اسٹیشن پہنچنے سے روکنے کے لیے پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے اور بیریکیڈس بھی لگائے گئے تھے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے پانچ اضلاع کی پولیس فورس اجنالہ میں تعینات کی گئی ہے۔

امرت پال نے انتباہ دیا تھا کہ اگر حکومت نے ان کے اور ان کے ساتھیوں کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ نہیں کیا تو وہ اجنالہ میں میٹنگ کریں گے اور انہیں عدالت میں گرفتاری کی پیشکش کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ چمکور صاحب کے رہنے والے ورندر سنگھ نے امرت پال اور ان کے پیروکاروں کے خلاف اس وقت مبینہ طور پر اغوا اور مار پیٹ کرنے کی شکایت درج کرائی تھی، جب وہ ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے اجنالہ گئے تھے۔ امرت پال نے ان الزامات کی تردید کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے انہیں اور ان کے پیروکاروں کے خلاف ایک ذہنی طور پر غیر مستحکم شخص کی شکایت پر مقدمہ درج کیا ہے، جو پہلے ہی اس کے گروپ کے خلاف زہر اگل رہا تھا۔ تاہم ان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ بے قصور ہیں اور انہیں اس کیس میں جھوٹا پھنسایا گیا ہے۔

Last Updated : Feb 23, 2023, 5:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details