اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Amritpal Singh Releases Video حکومت نے لوگوں کے ذہنوں میں خوف پیدا کیا، امرت پال نے ویڈیو جاری کر بیان دیا - امرت پال سنگھ کا ویڈیو جاری

مفرور خالصتانی حامی امرت پال سنگھ نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ چھڈی کلا میں ہیں اور کوئی ان کا بال بانکا نہیں کر سکتا۔ یہ صرف میری گرفتاری کا معاملہ نہیں ہے، یہ پوری سکھ برادری پر حملے کا معاملہ ہے۔ حکومت ظلم کی حدیں پار کر چکی ہے۔

حکومت نے لوگوں کے ذہنوں میں خوف پیدا کیا، امرت پال نے ویڈیو جاری کر بیان دیا
حکومت نے لوگوں کے ذہنوں میں خوف پیدا کیا، امرت پال نے ویڈیو جاری کر بیان دیا

By

Published : Mar 29, 2023, 8:10 PM IST

امرتسر(ہوشیار پور):مفرور خالصتانی حامی امرت پال سنگھ نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنے ہتھیار ڈالنے کی افواہ کو جھوٹا قرار دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ انہیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ ذرائع نے بتایا کہ امرت پال سنگھ کے تلونڈی سبو میں واقع شری اکال تخت یا شری دمدما صاحب پہنچنے کے امکان کے پیش نظر سیکورٹی ایجنسیاں گولڈن ٹیمپل جانے والے راستے کی مکمل چھان بین کر رہی ہیں۔ لیکن اب امرت پال سنگھ نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے ہتھیار ڈالنے کی افواہ کو جھوٹا بتایا ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے شری اکال تخت کے جتھیدار سے 'سربت خالصہ' بلانے کی اپیل کی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ہوشیار پور کے ایک گاؤں میں مفرور علیحدگی پسند امرت پال سنگھ اور اس کے ساتھیوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد پنجاب پولیس نے علاقے میں گھر گھر تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ پولیس کی طرف سے پیچھا کرنے کے بعد کچھ مشتبہ افراد اپنی کار سے فرار ہو گئے تھے، جس کے بعد منگل کی رات دیر گئے مرنیاں گاؤں اور اس کے آس پاس تلاشی مہم شروع کی گئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس کو شبہ تھا کہ مفرور امرت پال اور اس کے ساتھی کار میں سفر کر رہے تھے، جس کے بعد پنجاب پولیس کی 'کاؤنٹر انٹیلی جنس' برانچ نے پھگواڑہ میں کار کا پیچھا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ گاڑی میں تین یا چار لوگ سفر کر رہے تھے اور یہ لوگ یہاں مرنیاں کلاں میں گرودوارہ بھائی چنچل سنگھ کے پاس اپنی کار چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ منگل کی رات گاؤں کو گھیرے میں لے لیا گیا اور تلاشی مہم شروع کی گئی۔ اس کے علاوہ سڑکوں پر چیک پوسٹیں اور بلاکرز لگائے گئے تھے۔

وہیں دوسری طرف امرت پال سنگھ نے لائیو ہوتے ہوئے کہا کہ وہ چھڈی کلا میں ہیں اور کوئی ان کا بال بانکا نہیں کر سکتا۔ انہوں نے سکھ سنگت کے ساتھ براہ راست بات چیت بھی کی۔ امرت پال نے کہا کہ یہ صرف میری گرفتاری کا معاملہ نہیں ہے، یہ پوری سکھ برادری پر حملے کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کا مقصد صرف گرفتاریاں کرنا ہوتا تو وہ گھر سے آکر ہمیں گرفتار کر لیتے لیکن جب انٹرنیٹ بند ہوا تو سکھ برادری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ امرت پال نے کہا کہ حکومت ظلم کی حدیں پار کر چکی ہے۔ اس حملے میں کسی کو بھی نہیں بخشا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Amritpals Gunman NSA امرت پال کے گنر پر این ایس اے لگایا گیا، ڈبرو گڑھ جیل بھیج دیا گیا

امرت پال نے کہا کہ وہ گرفتار ہونے سے کبھی نہیں ڈرتے۔ انہوں نے حکومت کو الٹی میٹم دینے پر جٹھدار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے بے گناہوں کو جیلوں میں ڈالا گیا ہے لیکن اس کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ امرت پال نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کے ذہنوں میں خوف پیدا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے لوگ سربت خالصہ کا حصہ بنیں گے، انہوں نے جتھے دار سے کہا کہ وہ بیساکھی پر سربت خالصہ کی قیادت کریں۔ امرت پال نے کہا کہ اگر پنجاب کے نوجوانوں کو بچانا ہے تو انہیں اس کا حصہ بننا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details