ایکسپورٹ کے ذریعہ اپنی منسواتی نمائش کے بعد مہمانوں نے پروگرام کا افتتاح کیا۔ مرکزی وزیر سنجیو بالیان اور وزیر مملکت کپل دیو اگروال اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ اس پروگرام میں دیگر اضلاع کے چھوٹے بڑے تاجروں نے پروگرام میں حصہ لیا۔ ضلع مجسٹریٹ مظفرنگر چندر بھوشن سنگھ، رجنیش کمار، صدر فیڈریشن آف کامرس کے ساتھ ساتھ معززین لوگوں نے چراغ روشن کر پروگرام کا افتتاح کیا۔
ڈی جی ایف ٹی نیو دہلی سے آئے محمد تسلیم نے ایکسپورٹ کس طرح سے شروع کیا جائے اور حکومت کے کیا کیا منصوبے ہیں، ان کے بارے میں تفصیل کے ساتھ بتایا۔ وہیں اے آئی آئی کے ضلع صدر وپُل بھٹناگر نے کہا کہ مظفر نگر سے برآمدات بڑھ رہی ہے۔ یہاں کاروباری ہر میدان میں آگے ہیں لیکن منصوبے ہم تک نہیں پہنچتے ہیں۔