اے ایم پی سے وابستہ ممالک اور دنیا کے ہزاروں رضا کار اہم کردار ادا کررہے ہیں جو تنظیم کے صدر عامر ادریسی کی سربراہی میں 13 برسوں سے بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں اور اب اس تنظیم نے ایک اور بڑا قدم اٹھایا ہے۔
ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل نے ملک بھر کی نمایاں اور بہتر کام کرنے والی سماجی تنظیموں اور این جی اوز کو ہر سال نیشنل ایوارڈ برائے سوشل ایکسیلنس دینے کی شروعات کی ہے جس کے پہلے ایڈیشن کی تقریب 15 اگست 2021 کو منعقد ہوگی۔
ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (اے ایم پی) نے اپنے مشن کو آگے بڑھانے اور زمینی سطح پر کام کرنے والی سماجی تنظیم اور کارکنان کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لیے گزشتہ برس این جی او کنیکٹ مہم کی شروعات کی تھی۔
اس مہم کے تحت مختلف شہروں میں کام کرنے والی این جی اوز کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جارہا ہے جہاں اے ایم پی، غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر تعلیم، روزگار اور راحت فراہم کرنے کا کام کر رہی ہے۔