ممبئی: بالی ووڈ کے معروف و مشہور اداکار امیتابھ بچن اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بلیو ٹک ہٹائے جانے کے بعد ردعمل ظاہر کرنے والے پہلے مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔ واضح رہے بل گیٹس، ہلیری کلنٹن، شاہ رخ خان، ویراٹ کوہلی اور پریانکا چوپڑا جیسے بڑے نام ان اہم شخصیات میں شام ہیں جنہوں نے جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹر بلیو ٹک کو کھو دیا۔ اب بگ بی نے اپنے بلیو ٹک کو واپس لینے کے لیے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹویٹ کیا ہے کہ انھوں نے پہلے ہی اس کی ادائیگی کر چکے ہیں پھر بھی انکا بلیو ٹک ہٹا دیا گیا ہے۔۔
امیتابھ بچن نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر مزاحیہ انداز میں ایک ٹویٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے ایلون مسک کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بلیو ٹک واپس لگانے کو کہا ہے۔ بگ بی نے ٹویٹ میں لکھا کہ اے ٹویٹر بھیا! سن رہے ہیں؟ اب تو پیسے بھی بھر دیے ہیں ہم، تو وہ جو نیل کمل یونی بلیوٹک ہوتا ہے نا، ہمارے نام کے آگے وہ بلیو ٹک لگا دیں بھیا، تاکہ لوگوں کو پتہ چل جائے کہ ہم ہی ہیں، امیتابھ بچن۔ ہاتھ تو جوڑ لیے رہے ہیں۔ اب کا گوڑوا (پیر) بھی جوڑے پڑی کا؟' بگ بی کی اس پوسٹ پر کافی کمینٹ آرہے ہیں۔