مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج یعنی جمعرات کو اتراکھنڈ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ مسٹر شاہ دوپہر کو اتراکھنڈ پہنچنے والے ہیں جہاں وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کریں گے تاکہ نقصانات کا جائزہ لیا جاسکے۔
قابل ذکر ہے کہ اتراکھنڈ میں موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے جس کی وجہ سے کم از کم 50 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور کروڑوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔