اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Tripura Assembly Elections امت شاہ 5 جنوری کو تریپورہ میں انتخابی مہم شروع کریں گے - مرکزی وزیر داخلہ امت

بھارت میں آئندہ سال کئی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ جس کے مدنظر تمام سیاسی پارٹیاں ابھی سے ہی تیاریاں شروع کر دی ہیں، اس درمیان امت شاہ تریپورہ میں اسمبلی انتخابات مہم کا آغاز 5 جنوری کو کریں گے۔Election Campaign in Tripura on January 5

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 31, 2022, 4:32 PM IST

اگرتلہ: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 5 جنوری کو شمالی اور جنوبی تریپورہ میں دو مقامات پر آٹھ روزہ جن آستھا ریلی (جن وشواس یاترا) کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ اس کے ذریعے امت شاہ فروری کے دوسرے ہفتے میں ریاست میں اہم اسمبلی انتخابات اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر راجیو بھٹاچاریہ نے کہا کہ امت شاہ تریپورہ کی شمالی سرحد کے دھرمن نگر میں صبح ایک میٹنگ سے خطاب کریں گے اور بی جے پی کی قیادت والی حکومت میں لوگوں کا اعتماد ظاہر کرنے کے لیے رتھ کو جھنڈی دکھائیں گے۔ امت شاہ نے اسی دن کی دوپہر ریاست کی جنوبی سرحد سبروم سے ایسے ہی ایک رتھ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔Amit Shah To Start Election Campaign in Tripura

بھٹاچاریہ نے کہاکہ 'جن آستھا رتھ 60 میں سے 56 اسمبلی حلقوں کا احاطہ کرے گی اور اس کا مقصد کم از کم 10 لاکھ آبادی تک میٹنگوں کے ذریعے پد یاترا، گلی کوچوں، چھوٹی ریلیوں اور رتھوں کی نقل و حرکت کے ذریعے پہنچنا ہے۔ پورے ملک سے بڑی تعداد میں بی جے پی کے سینئر لیڈروں کو رتھ ریلی میں شرکت اور حکومت کی کامیابی پر عوام سے خطاب کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ جن آستھا ریلی کے انچارج اور تریپورہ کے وزیر اطلاعات سشانت چودھری نے کہا کہ یہ رتھ چار حلقوں کنچن پور، گنڈاچیرا، امپی اور بکسا نگر کو ان کے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے کور نہیں کر سکے گا لیکن متعلقہ علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں طرف سے رتھ اگرتلہ کی طرف بڑھیں گے اور 1000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد 12 جنوری کو اگرتلہ پر اختتام پذیر ہوں گے۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اس دن منعقدہ ریلی سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران پارٹی لیڈر کم از کم 200 میٹنگیں، 100 ریلیاں اور 50 روڈ شو منعقد کریں گے، یہ سب تریپورہ میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت کے اچھے کام اور کامیابی کے لیے مہم چلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Tripura Assembly Elections امت شاہ اور نڈا نے تریپورہ بی جے پی لیڈران سے ملاقات کی

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details