گردابی طوفان 'یاس' کے پیش نظر امت شاہ نے صورتحال کا جائزہ لیا - شاہ نے گردابی طوفان یاس کے مدنظر صورتحال کا جائزہ لیا
وزیر داخلہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے حکمرانوں سے تمام کووڈ۔19 اسپتالوں، لیباریٹریز، ویکسین کولڈ چین اور دیگر طبی سہولیات میں مناسب بجلی کے بیک اپ سسٹم کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں برقرار رکھنے پر زور دیا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اوڈیشہ، مغربی بنگال اور آندھراپردیش کے وزرائے اعلی اور انڈومان نکوبار جزائر گروپ کے لیفٹننٹ گورنر کے ساتھ میٹنگ میں آج خلیج بنگال میں بن رہے گردابی طوفان ’یاس‘ سے پیدا شدہ صورتحال اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔
شاہ نے پیر کو ویڈیو کانفرنس سے منعقدہ میٹنگ میں متعلقہ ریاستوں، مرکزی وزارتوں اور ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ کا انعقاد وزیراعظم کی طرف سے اتوار کو کی گئی اعلی سطحی جائزہ میٹنگ کے بعد کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کے حکمرانوں سے تمام کووڈ۔19اسپتالوں، لیباریٹریوں، ویکسین کولڈ چین اور دیگر طبی سہولیات میں مناسب بجلی کے بیک اپ سسٹم کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں برقرار رکھنے پر خصوصی طورپر زور دیا۔اس کے علاوہ گاڑیوں کی آمدورفت میں ممکنہ رخنہ کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے اسپتالوں میں تمام ضروری دواوں اور ان کی سپلائی کا مناسب اسٹاک یقینی بنانے کا مشورہ دیا۔گردابی طوفان سے متاثر ہونے کے اندیشہ والے عارضی اسپتالوں سمیت تمام طبی سہولیات کو نقصان سے بچانے کے لئے مناسب انتظامات کرنے اور اگر ضروری ہو تو مریضوں کو پہلے ہی وہاں سے نکالنے کا بھی انہوں نے مشورہ دیا۔
مسٹر شاہ نے کہاکہ اس سلسلہ میں مغربی ساحل پر کی گئی پیشگی کارروائی میں یہ یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی طبی سہولت پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔
جاری یو این آئی