جموں: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اپنے دو روزہ دورے پر جموں پہنچ چکے ہیں۔ وزیر داخلہ آج جموں کے ضلع راجوری میں ایک عوامی ریلی میں شرکت کریں گے اور وہ ویشنو دیوی مندر میں پوجا کی۔ وزیر داخلہ کے جموں دورے کے پیش نظر پورے صوبے میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پیر کی شام جموں پہنچے۔ امت شاہ جموں و کشمیر میں تین دن قیام کریں گے اور اج راجوری اور بارہمولہ میں دو میگا ریلیوں سے خطاب کریں گے جبکہ امکان ہے کہ وہ سرینگر میں بھی ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کر سکتے ہیں۔ Amit Shah's Rally In Rajouri
منگل کی صبح امت شاہ نے تریکوٹہ پہاڑیوں پر واقع ویشنو دیوی مندر کا دورہ کیا اور رام نوامی کے موقع پر شاہ اس مندر میں خصوصی پوجا کی۔ ویشنو دیوی مندر میں پوجا کرنے کے بعد امت شاہ سرحدی ضلع راجوری جائیں گے، جہاں وہ ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ ریلی کے دوران وزیر داخلہ راجوری کی پہاڑی آبادی کو شیڈول ٹرائب کا درجہ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ راجوری سے وہ واپس جموں آئے گے، جہاں وہ کنونشن سنٹر میں بی جے پی رہنماوں کے ایک منتخب گروپ سے ملاقات کریں گے۔ وہ کچھ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز بھی کریں گے اور کچھ نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ امت شاہ منگل کی شام سرینگر پہنچھے گے۔ ذرائع نے بتایا کہ 5 اکتوبر کو وہ بارہمولہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔