اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گاندر بل: امیت شاہ نے کھیر بھوانی مندر میں پوجا کی - سیکورٹی کے سخت انتظامات

گاندربل کے قمریہ اسٹیدیم سے لے کر کھیر بھوانی مندر تک سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جب کہ ان کے دورے کے دوران کسی بھی پیدل چلنے والے یا سول گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ پوجا پاٹ کرنے کے بعد وزیر داخلہ پھر سے بذریعہ جہاز قمریہ اسٹیدیم سے واپس سرینگر چلے گئے۔

امیت شاہ نے  کھیر بھوانی مندر میں پوجا کی
امیت شاہ نے کھیر بھوانی مندر میں پوجا کی

By

Published : Oct 25, 2021, 12:59 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اپنے تین روزہ کشمیر دورے کے دوران آج صبح اچانک گاندربل کے قمریہ اسٹیدیم میں بذریعہ جہاز پہنچے، جس کے بعد وہ سخت سیکورٹی میں سرکاری گاڑیوں کے قافلہ کے ساتھ کھیر بھوانی مندر گئے جہاں انہوں نے ماتا کھیر بھوانی کے مندر میں پوجا پاٹ کی اور کشمیر میں امن و شانتی کے لئے دعائیں کی۔

امیت شاہ نے کھیر بھوانی مندر میں پوجا کی
اس موقع پر ان کے ہمراہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی موجود تھے جب کہ پولیس، فوج اور نیم فوجی دستوں کے علاوہ سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اس دوران گاندربل کے قمریہ اسٹیدیم سے لے کر کھیر بھوانی مندر تک سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جب کہ ان کے دورے کے دوران کسی بھی پیدل چلنے والے یا سول گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ پوجا پاٹ کرنے کے بعد وزیر داخلہ پھر سے بذریعہ جہاز قمریہ اسٹیدیم سے واپس سرینگر چلے گئے۔

واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ تین روز قبل جموں وکشمیر کے تین روزہ دورے پر سب سے پہلے کشمیر پہنچے جہاں انہوں نے عسکریت پسندوں کی جانب سے کئے گئے حملہ میں ہلاک ہوئے پولیس افسر کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details