اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Nagaland violence: ناگالینڈ تشدد پر امت شاہ نے گمراہ کیا، کانگریس کا الزام - پارلیمنٹ کو گمراہ کرنے کا امت شاہ پر الزام

کانگریس نے کہاکہ وزیر داخلہ امت شاہ نے ناگالینڈ میں اس مہینے کی شروعات میں ہوئے تشدد Nagaland violence پر پارلیمنٹ میں غلط بیان دیا ہے اور ملک کو گمراہ Accuses Shah of Misleading House کیا ہے اس لئے جھوٹ بولنے کے لئے انہیں استعفی دے دینا چاہئے اور اس معاملہ کی گوہاٹی ہائی کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات ہونی چاہئے۔

ناگالینڈ تشدد پر امت شاہ نے گمراہ کیا، کانگریس کا الزام
ناگالینڈ تشدد پر امت شاہ نے گمراہ کیا، کانگریس کا الزام

By

Published : Dec 27, 2021, 2:10 AM IST

ناگالینڈ تشدد Nagaland violence پر کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی جانب سے تشکیل دی گئی تفتیشی کمیٹی کے رکن اجے کمار نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں خصوصی پریس کانفرنس میں کہاکہ اس معاملہ پر شاہ نے جو بیان دیا ہے وہ جھوٹ اور گمراہ کرنے والا ہے۔

کانگریس ترجمان نے بتایا کہ شاہ نے کہا تھا کہ جس گاڑی پر گولیاں چلائیں گئی اس میں دہشت گرد ہونے کی اطلاع ملی تھی اس لئے گولی چلائی گئی جبکہ گاوں والوں کا کہنا ہے کہ گاڑی میں کانوں میں کام کرنے والے گاوں کے لوگ تھے اوران کی گاڑی کودھماکہ کرکے اڑا دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ مسٹر شاہ نے پارلیمنٹ میں کہا کہ انہوں نے معاملہ کی خصوصی تفتیشی ٹیم۔ ایس آئی ٹی سے جانچ کرانے کی ہدایت دی ہے جبکہ ایس آئی ٹی کے قیام کا آرڈر ناگالینڈ حکومت نے دیا تھا۔

یہ بھی پرھیں:

Amit Shah Rally in Rajasthan: گہلوت حکومت نے انتخابات میں کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا: امت شاہ

کانگریس کے لیڈر نے واقعہ میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کو ایک ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کو دس دس لاکھ روپے معاوضہ دینے کی مانگ کی۔ان کا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت نے پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے لیکن متاثرین نے اسے لینے سے منع کردیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details