اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Amit Shah Criticises Congress کانگریس میں ماں بیٹے کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا، امت شاہ - امت شاہ نے کانگریس پر تنقید کی

امت شاہ نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف کانگریس پارٹی ہے جو کنبہ پروری سے باز نہیں آتی۔ کانگریس میں ماں بیٹے کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔Amit Shah Criticises Congress

کانگریس میں ماں بیٹا کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا، امت شاہ
کانگریس میں ماں بیٹا کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا، امت شاہ

By

Published : Nov 10, 2022, 10:29 PM IST

شملہ: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ کانگریس کنبہ پروری سے باز نہیں آتی ۔ کانگریس میں ماں بیٹے کے علاوہ کوئی دوسرا نظر نہیں آتا۔ امت شاہ نے جمعرات کو کانگڑا ضلع کے سلح میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف کانگریس پارٹی ہے جو کنبہ پروری سے باز نہیں آتی۔ کانگریس میں ماں بیٹے کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔ دہلی میں بھی ماں بیٹے اور ہماچل پردیش میں بھی ماں بیٹا ہے۔ کانگریس جمہوری پارٹی نہیں خاندان سے پیدا ہوئی پارٹی ہے۔ یہ راجا رانی کا زمانہ نہیں، عوام کا زمانہ ہے۔ پانچ سال کے اندر مرکز اور ریاست کی دونوں حکومتوں نے مل کر ہماچل کی تصویر بدل ڈالی۔ Amit Shah Criticises Congress over nepotism

مزید پڑھیں:۔کانگریس میں ماں بیٹا کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا، امت شاہ

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے چار پیڑھی سے 60سال تک حکومت کی ۔ سال 2014میں نریندر مودی حکومت آئی جس نے 12کروڑ ماؤں کو گھر میں گیس سلنڈر پہنچانے کا کام کیا۔ مودی حکومت نے 10کروڑ سے زیادہ بیت الخلاء، تین کروڑ سے زیادہ کو گھر اور 60کروڑ لوگوں کو پانچ لاکھ روپے تک کا صحت کے اخراجات دیا ہے۔ اس سے پہلے امت شاہ نے کہا کہ ہماچل پردیش دیو بھومی تو ہے ہی لیکن سب سے زیادہ اپنے بیٹوں کو سرحد پر بھیجنے کا کام ہماچل پردیش کی بہادر ماؤں نے کیا ہے۔ پہلے پرم ویر چکر سومناتھ شرما ہو یا وکرم بترا اور سنجے ہو،بہت سے ایسے سپوتوں کو ہنستے ہنستے مادر ہند کے قدموں میں نچھاور کیا۔ انہوں نے پاؤٹا صاحب میں انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزمیں 10سال تک سونیا منموہن کی حکومت چلی ۔ آئے دن پاکستان کے عالیہ، مالیہ، جمالیہ گھس جاتے تھے اور ہمارے جوانوں کے سر کاٹ کر لے جاتے تھے لیکن سونیا منموہن کچھ نہیں بولتے تھے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details