اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Amit Shah Slams Congress امت شاہ نے مسلمانوں کے ریزرویشن کو بحال کرنے سے متعلق کانگریس کے بیان پر تنقید کی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو کرناٹک میں مسلمانوں کے لیے چار فیصد کوٹہ ختم کرنے کے بی جے پی حکومت کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کبھی بھی 'مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن' پر یقین نہیں رکھتی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 25, 2023, 4:51 PM IST

ہبلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس سے پوچھا ہے کہ کیا وہ مسلمانوں کے چار فیصد کوٹہ کو بحال کرنے کے لیے وکلیگاس یا لنگایت برادریوں کے ریزرویشن کوٹہ کو کم کرے گی۔ امت شاہ نے پیر کی رات یہاں نامہ نگاروں سے کہا، میں ان (کانگریس) سے عاجزی کے ساتھ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا آپ اسے (مسلمانوں کے لیے چار فیصد ریزرویشن کوٹہ) بحال کرنے کے لیے وکلیگا یا لنگایت یا دلت یا درج فہرست قبائل (ایس ٹی) ریزرویشن کوٹہ کا فیصد کم کریں گے، کانگریس کو اس پر واضح طور پر سامنے آنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اقتصادی طور پر کمزور طبقات (EWS) کو ریزرویشن دے رہے ہیں، لیکن کسی کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جانا چاہیے۔ یہ آئین کی بنیادی روح ہے۔'جنتا دل سکیولر پر اقربا پروری کے ان کے الزام کے حوالے سے جب جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے اپنے لیڈروں کے کنبہ کے افراد کو ٹکٹ دینے کے بارے میں پوچھا گیا تو امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی ایک خاندان کے زیر کنٹرول نہیں ہے جبکہ دیگر حریف جماعتیں ایک ہی خاندان کے ارکان کے زیر کنٹرول ہیں۔ انہوں نے کہا، 'بہت سی جگہوں پر پارٹی کارکنوں کے خاندان کے لوگ الیکشن لڑ سکتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بی جے پی اقربا پروری کی پیروی کرتی ہے۔'

مرکزی وزیر نے واضح کیا کہ بی جے پی ہمیشہ سے خاندان پرستی کے خلاف رہی ہے۔ بی جے پی کی طرف سے مسلمانوں کو ٹکٹ نہ دینے پر انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی اکثریت اور اقلیت کے تصور پر یقین نہیں رکھتی اور امیدواروں کو میرٹ اور جیتنے کی بنیاد پر ٹکٹ دیتی ہے۔شاہ نے کہا کہ بی جے پی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) جیسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ واضح ر ہے کہ چیف منسٹر بسوراج بومئی کی قیادت والی حکومت نے دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کوٹہ کے تحت مسلمانوں کے لیے چار فیصد ریزرویشن ختم کر دیا تھا اور کمیونٹی کو EWS زمرے میں منتقل کر دیا تھا، اور اسے اکثریتی ووکلیگا اور لنگایت برادریوں میں برابر تقسیم کردیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details