اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حاملہ خواتین کے لیے غذائیت سے بھرپور ’لڈو وترن یوجنا‘ کا آغاز - پوشن ابھیان

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج گاندھی نگر میں حاملہ خواتین کے لیے غذائیت سے بھرپور '’لڈو وترن یوجنا‘ کا آغاز کیا ہے۔

Amit Shah at the launch of nutritious Laddu Distribution Scheme for pregnant women
حاملہ خواتین کے لیے غذائیت سے بھرپور ’لڈو وترن یوجنا‘ کا آغاز

By

Published : Aug 30, 2021, 7:59 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج گجرات کے اپنے لوک سبھا حلقہ گاندھی نگر میں حاملہ خواتین کے لیے غذائیت سے بھرپور '’لڈو وترن یوجنا‘ کا آغاز کیا سبھی کو جنم اشٹمی کی مبارکباد دیتے ہوئے شاہ نے کہا کہ شری کرشن کا ’بال گوپال‘ روپ صحت مند بچوں میں مثالی سمجھا جاتا ہے اور یہ خوشی کی بات ہے کہ آج سے ہی گاندھی نگر کے علاقے میں حاملہ خواتین کے لیے غذائیت سے بھرپور '’لڈو وترن یوجنا‘ کا آغاز ہورہا ہے۔ اس میں تقریباً سات ہزار حاملہ خواتین کو عدم تغذیہ سے لڑنے کے لیے رضاکارانہ تنظیموں کے ذریعے بچے کی پیدائش تک ہر ماہ 15 غذائیت سے بھرے لڈو مفت ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم میں حکومت کا ایک پیسہ بھی نہیں لیا جائے گا کیونکہ اس کی ذمہ داری رضاکار تنظیموں نے لی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اس وقت ملک آزادی کا مہوتسو منارہا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ہدف مقرر کیا ہے کہ ملک کی تمام ماں اور بچے محفوظ رہیں۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ '’صحیح پوشن‘، دیش روشن‘، کسی بھی ملک کی روشنی ، تغذیہ سے بھرپور غذا لینے والی ماں اور پرورش شدہ بچوں کے بغیر نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بچے صحت مند نہیں ہوتے ، ان کو جنم دینے والی ماں صحت مند نہیں ہوتی ، تب تک کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے 8 مارچ 2018 کو راجستھان کے جھنجھنو سے ’پوشن ابھیان‘ کا آغاز کیا تھا اور غذائی قلت کے مسائل کے حوالے سے ملک بھر میں آگاہی پھیلانے کے لیے کام کیا جو ایک بہت بڑی تحریک بن چکی ہے اب یہ مہم نہیں رکے گی۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی نگر میں ایک بھی ماں غذائیت کا شکار نہ رہے، ایک بھی بچہ غذائیت کا شکار نہ رہے، یہ ان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حمل کے دوران عورت کو غذائیت کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے اور اس لڈو میں پروٹین ، گھی ، وٹامنز ، غذائی اجزاء ہوتے ہیں اور یہ ایک ماہ تک خراب نہیں ہوگا۔


اس موقع پر انہوں نے بھارتی کھلاڑیوں کو ٹوکیو پیرالمپکس میں تمغہ جیت کر دنیا میں بھارت کا نام روشن کرنے پر مبارکباد بھی دی۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details