اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'پولیس کے بنا جمہوریت کامیاب نہیں ہوسکتی' وزیر داخلہ امت شاہ

امیت شاہ نے کہا کہ جمہوریت کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی اگر قانون سہی نہ ہو۔ امن و امان کو برقرار رکھنا پولیس کا فرض ہے۔

amit shah
امت شاہ

By

Published : Sep 4, 2021, 6:14 PM IST

ملک کے دارالحکومت دہلی میں واقع بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے 51ویں یوم تاسیس کے موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ شامل ہوئے۔ اس موقع پر شاہ نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریہ 1950 کے عد نہیں آئی ہے، یہ ہمارے ملک کا مطرت ہے۔

وزیر داخلہ شاہ نے کہا کہ جمہوریت ہماری بنیاد ہے، اگر کوئی کہتا ہے کہ جمہوریت 15 اگست 1947 کے بعد یا 1950 میں آئین کو اپنانے کے بعد آئی ہے تو یہ غلط ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ پہلے بھی دیہات میں پنچ پرمیشور ہوا کرتے تھے۔ ہزاروں سال پہلے گجرات کے دوارکا میں یادووں کی جمہوریت تھی بہار میں جمہوریت رہی۔ یہی وجہ ہے کہ جمہوریت ہمارے ملک کی فطرت رہی ہے۔

پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ جمہوریت کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی اگر قانون سہی نہ ہو۔ امن و امان کو برقرار رکھنا پولیس کا فرض ہے۔ پوری سرکاری مشینری میں سب سے مشکل کام اگر کسی کا ہے تو وہ پولیس دستوں کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی تنظیم، اپنے شعبے میں 51 سال تک اپنی مطابقت پیدا اور برقرار رکھ سکتی ہے، پھر اس کا مطلب ہے کہ اس کے کام میں مطابقت اور طاقت دونوں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امت شاہ نے ہلاک جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا

تقریب کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ 75 سالوں میں ملک میں 35 ہزار پولیس اہلکاروں نے قربانیاں دیں، اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک پولیس یادگار بنائی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس 35 ہزار قربانیوں کے ساتھ ملک کی خدمت میں کھڑی ہے۔

اس دوران انہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی میرابائی چانو کو اعزاز سے نوازا۔ منی پور حکومت نے میرابائی چانو کو محکمۂ پولیس میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سپورٹس) مقرر کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details