اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Amit Shah On Drafting Cooperation Policy قومی امداد باہمی کی پالیسی دستاویز کا خاکہ تیار کرنے کے لبے قومی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان - قومی امداد باہمی کی پالیسی دستاویز

امت شاہ نے قومی امداد باہمی پالیسی کی دستاویز کا خاکہ تیار کرنے کے لئے آج ایک قومی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا۔ سابق مرکزی وزیر سریش پربھاکر پربھو کی صدارت میں تشکیل کردہ اس کمیٹی میں ملک کے تمام حصوں سے 47 ممبران کو شامل کیا گیا ہے۔Amit Shah On Drafting Cooperation Policy

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 6, 2022, 8:39 PM IST

نئی دہلی: امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے قومی امداد باہمی پالیسی کی دستاویز کا خاکہ تیار کرنے کے لئے آج ایک قومی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی دوراندیش قیادت میں 'سہکار سے سمردھی' کے خیال کو عملی جامہ پہنانے کے لیے نئی قومی امداد باہمی پالیسی بنائی جارہی ہے۔ سابق مرکزی وزیر سریش پربھاکر پربھو کی صدارت میں تشکیل کردہ اس کمیٹی میں ملک کے تمام حصوں سے 47 ممبران کو شامل کیا گیا ہے۔Amit Shah On Drafting Cooperation Policy

کمیٹی میں کوآپریٹو شعبے کے ماہرین ، قومی، ریاستی، ضلع اور ابتدائی کوآپریٹو کمیٹیوں کے نمائندے ، ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سکریٹری ( امدادباہمی ) اور کوآپریٹو کمیٹیوں کے رجسٹرار اور مرکزی وزارتوں، محکموں کے عہدے دار شامل ہیں۔ امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ پیکس ( پی اے سی ایس ) سے اوپر کے کوآپریٹو اداروں کے لئے ایک مجموعی نقطہ نظر قائم کرنے کے لئے جلد ہی ایک قومی امداد باہمی پالیسی تیار کی جائے گی۔

موجودہ قومی امداد باہمی پالیسی ، کوآپریٹو کمیٹیوں کی چوطرفہ ترقی اور انہیں ضروری مدد فراہم کرنے ، آمادہ کرنے اور تعاون دینے کے مقصد سے سال 2002 میں نافذ کی گئی تھی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کوآپریٹو کمیٹیاں ایک خودمختار ، خود کفیل اور جمہوری طریقے سے چلائے جارہے اداروں کے طورپر کام کرسکیں ، جو اپنے ممبران کے تئیں جوابدہ ہوں اور قومی اقتصادیات میں اہم رول ادا کرسکیں ۔ آج ہندوستان میں تقریباََ 8.5 لاکھ کوآپریٹو کمیٹیاں ہیں جو تقریباََ 29 کروڑممبران کےساتھ ملک بھر میں پھیلی ہوئی ہیں ۔ یہ کوآپریٹو کمیٹیاں زرعی پروسیسنگ ، ڈیری ، ماہی پروری ، رہائش ،بنائی ، قرض اور مارکیٹنگ سمیت مختلف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

نئی قومی امداد باہمی پالیسی کی دستاویز امداد باہمی کی وزارت کو دئے گئے اختیار کو پورا کرنے کے نظریہ سے تیار کی جارہی ہے۔ اس میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ 'سہکار سے سمردھی' کے تصور کو عملی جامہ پہنانا، ملک میں کوآپریٹو تحریک کو مضبوط بنانا اور زمینی سطح پر اس کی پہنچ کو مضبوط کرنا، امداد باہمی پر مبنی اقتصادی ترقیاتی ماڈل کو بہترکرنا اور کوآپریٹو سیکٹر کو اس کی صلاحیت کو بروئے کار لانے میں معاون پالیسی ، قانونی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کرنا ہے۔ نئی پالیسی ملک میں امداد باہمی کی تحریک کو مزید مضبوط بنانے میں کافی مدد گار ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Hyderabad Liberation Day امت شاہ یوم آزادی حیدرآباد کی تقاریب کا افتتاح کریں گے

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details