مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پڈوچیری کے کرائیل میں آج ایک عوامی جلسے کے دوران ریاست میں این ڈی اے کی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔ شاہ نے کہا کہ وہ یہاں شیو کے مندر کے سامنے جھک کر اپنی بات شروع کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاکوی سبرامنیم بھارتی اور سری اروندو نے بھی روحانی سفر کا آغاز پڈوچیری ہی سے کیا تھا۔
پڈوچیری میں امت شاہ کا جیت کا دعویٰ - urdu news
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پڈوچیری میں عوامی جلسہ کے دوران بی جے پی میں شامل ہونے والے رہنماؤں اور کارکنان کا خیرمقدم کیا۔
amit
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے 114 سے زیادہ اسکیمیں ارسال کیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ نارائن سامی کی حکومت نے سیاسی خود غرضی کی وجہ سے مرکز کے منصوبوں پر عمل درآمد نہیں کیا۔ شاہ نے کہا کہ ایک بار عوام نے بی جے پی کو موقع دیا تو پڈوچیری کو بھارت کا زیور بنا کر دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق شاہ تمل ناڈو میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔