پونچھ:ادھم پور بم دھماکہ کے بعد پونچھ پولیس پوری طرح سے مستعد ہو گئی ہے۔ پولیس نے بس اسٹینڈ کے قریب دکانداروں سے ملاقات کر کے بموں اور دیگر دھماکہ خیز مواد کے بارے میں آگاہ کیا اور علاقے میں چیکنگ مہم جاری رکھی۔ ساتھ ہی بس اسٹینڈ کے قریب پیدل چلنے والوں سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے مشکوک افراد کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا سامان بھی چیک کیا گیا۔
اس کے علاوہ پولیس نے ضلع کے مکینوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی لاوارث چیز کو چھونے کے بجائے قریبی پولیس اسٹیشن یا پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دیں اور اسی طرح مشکوک افراد کے بارے میں پولیس کو اطلاع دیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ ایسے حالات پیدا ہو گئے ہیں کہ ہم سب کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔