نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو یہاں نیتی آیوگ میں ممتاز ماہرین اقتصادیات اور ماہرین کے ساتھ ایک خصوصی طور پر منعقدہ میٹنگ میں حصہ لیا اور چیلنج بھرے عالمی ماحول میں بھارتی معیشت کی ترقی اور مضبوطی کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
میٹنگ کے بعد جاری کردہ نیتی آیوگ کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے، 'یہ بات چیت عالمی سطح پر غیر موافق حالات کے درمیان بھارت کی ترقی اور 'لچک'کے موضوع پر تھی۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اگرچہ خطرات موجود تھے' تاہم ابھرتا ہوا عالمی ماحول، ڈیجیٹلائزیشن، توانائی، صحت کی دیکھ بھال اورزراعت جیسے شعبوں میں نئے اورمتنوع مواقع فراہم کرتا ہے۔ ریلیز کے مطابق مودی نے کہا کہ ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کو ہم آہنگی سے فائدہ اٹھانے اور بلیک سے ہٹ کر سوچنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے انڈیا ڈیجیٹل کی کامیابی کی اور ملک بھر میں فن ٹیک کو تیزی سے اپنائے جانے اور اس میں شامل پیشرفت اور ترقی کے امکانات کی تعریف کی۔