علی گڑھ: امریکن سوسائٹی آف ہیٹنگ، ریفریجریٹنگ اینڈ ایئر کنڈیشننگ انجینئرز (آشرائے) نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مکینیکل انجینئرنگ شعبہ میں تین پروجیکٹوں کے لیے 14786 امریکی ڈالر کی گرانٹ منظور کی ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ رابطہ عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مکینیکل انجینئرنگ شعبہ کے صدر پروفیسر محمد مزمل نے بتایا کہ تینوں پروجیکٹوں کو سال 2023-24 کے لئے 'آشرائے انڈر گریجویٹ پروگرام ایکویپمنٹ گرانٹس' کے تحت یہ خطیر رقم عطا کی گئی ہے۔
پروجیکٹ اور گرانٹ رقم:
1 ملٹی ایویپوریٹر ریفریجریشن سسٹم کا ڈیزائن اور فیبریکیشن، جس کے لئے 4810 امریکی ڈالر۔
2 لیباریٹری کے تجرباتی سیٹ اپ کے طور پر کولنگ ٹاور کا ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ، جس کے لئے 4977 امریکی ڈالر۔
3 ایم ایل ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے کرایوکولر کا ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ، جس کے لئے 4996 امریکی ڈالر۔
اے ایم یو کے فیکلٹی ایڈوائزرس اور شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر طالب حسین اور ڈاکٹر محمد آصف نے مشترکہ طور سے بتایا کہ اس باوقار امریکن ایسوسی ایشن کے ذریعہ منتخب شدہ پہلے پروجیکٹ کا عنوان ہے 'ملٹی ایویپوریٹر ریفریجریشن سسٹم کا ڈیزائن اور فیبریکیشن'، جس کے لئے 4810 امریکی ڈالر کی گرانٹ ملی ہے۔ اس میں ڈاکٹر طالب حسین اور ڈاکٹر محمد آصف بالترتیب پرنسپل انویسٹی گیٹر اور معاون پرنسپل انویسٹی گیٹر کام کریں گے۔ دوسرے پروجیکٹ کا عنوان ہے 'لیباریٹری کے تجرباتی سیٹ اپ کے طور پر کولنگ ٹاور کا ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ'، جس کے لئے 4977 امریکی ڈالر ملے ہیں۔ تیسرا پروجیکٹ جس کا عنوان ہے 'ایم ایل ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے کرایوکولر کا ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ'، اسے 4996 امریکی ڈالر کی گرانٹ عطا کی گئی ہے۔ اس پروجیکٹ میں ڈاکٹر محمد آصف اور ڈاکٹر طالب حسین بالترتیب پرنسپل انویسٹی گیٹر اور معاون پرنسپل انویسٹی گیٹر کے طور پر کام کریں گے۔
ASHRAE امریکی ادارے کی جانب سے اے ایم یو کو 14786 ڈالر کی گرانٹ منظور
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مکینیکل انجینئرنگ شعبہ میں امریکن سوسائٹی آف ہیٹنگ، ریفریجریٹنگ اینڈ ایئر کنڈیشننگ انجینئرز نے تین پروجیکٹوں کے لیے 14786 امریکی ڈالر کی گرانٹ منظور کی ہے۔
پروفیسر محمد مزمل نے آشرائے اسٹوڈنٹ برانچ، شعبہ مکینیکل انجینئرنگ اور اس کے فیکلٹی ایڈوائزرز کو مذکورہ باوقار امریکی ادارے سے گرانٹ موصول ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ ادارہ عالمی سطح پر ہیٹنگ، وینٹیلیشن، ایئر کنڈیشننگ اور ریفریجریشن سسٹم کے ڈیزائن اور تعمیر کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آشرائے انڈر گریجویٹ پروگرام ایکویپمنٹ گرانٹس کے مالی تعاون سے مذکورہ تینوں پروجیکٹ طلباء کو انمول تجربہ فراہم کریں گے'۔
یہ بھی پڑھیں: Aligarh Muslim University اے ایم یو طالبہ کو حکومت کی جانب سے گرانٹ ملی