اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Air Show Plane Crash امریکہ میں ایئر شو میں حادثہ، آپس میں ٹکرائے دو جنگی جہاز - آپس میں ٹکرائے دو جنگی جہاز

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ایئر شو کے دوران ایک B-17 بھاری بمبار کے دوسرے طیارے سے ٹکرانے اور گر کر تباہ ہونے سے چھ افراد کی ہلاکت کا اندیشہ ہے۔ Plane Crashed in America

Air Show Plane Crash
Air Show Plane Crash

By

Published : Nov 13, 2022, 10:17 AM IST

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ایئر شو کے دوران B-17 ہیوی بمبار طیارے کے دوسرے طیارے سے ٹکرانے اور گر کر تباہ ہونے کے بعد چھ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ Air Show Plane Crash. یہ واقعہ امریکہ میں دوسری جنگ عظیم کے پریمیئر ایئر شو کے دوران پیش آیا۔ امریکہ کے ڈلاس میں ایئر شو کے دوران دو تاریخی فوجی جہاز ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگئے ہیں۔ عہدیداروں نے کہا کہ جہازوں کے ٹکرانے کے بعد آسمان میں دھویں کا غبار دکھائی دیا۔ America 6 people including pilots feared dead in air show plane crash

یہ بھی پڑھیں:

عہدیداروں نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ جہاز میں کتنے لوگ سوار تھے۔ ابھی تک یہ بھی نہیں پتہ چل پایا ہے کہ جہاز میں سوار کسی شخص کو چوٹ لگی ہے یا نہیں۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے کہا کہ اس حادثے میں جنگی جہاز ڈلاس میں ایک ایئر شو کے دوران آپس میں ٹکرا گئے ہیں۔ فی الحال جانی نقصان کی تعداد کے بارے میں ابھی تک جانکاری نہیں ملی ہے۔ دوسری جانب حادثہ کی جانکاری ملنے کے بعد ایمرجنسی ملازمین ڈلاس ہوائی اڈے پر فوری پہنچے اور راحت رسانی کے کام میں مصروف ہو گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details