تامل ناڈو کے دار الحکومت چنئی میں بی جے پی کے ریاستی صدر ایل مروگن نے ریاستی حکومت کی اجازت کے بغیر 'ایتری ول یاترا' نکالی۔
چنئی: بی جے پی کی 'ویتر ول یاترا' میں پھنسی ایمبولینس - ویتری ول یاترا
بی جے پی نے اتوار کے روز ویتری ول یاترا نکالی اور اس دوران ایک کو ایمبولینس یہاں تقریباً آدھا گھنٹہ انتظار کرنا پڑا۔
image
اس دوران ایک ایمبولینس جس میں موجود مریض کو جلد از جلد دوسرے اسپتال منتقل کرنا تھا وہ پونا ملی ہائی روڈ پر اس یاترا کے درمیان پھنسی رہی اور تقریباً آدھے گھنٹے کے بعد ایمبولینس کو جانے کا موقع دیا گیا۔ اس کے علاوہ سڑک پر اس یاترا کے سبب گھنٹوں جام رہا۔
بنا اجازت ریلی نکالے جانے کے سوال پر بی جے پی رہنما ایل مروگن کا کہنا ہے کہ 'تامل ناڈو حکومت دیگر پارٹیوں کو یاترا نکالنے کی اجازت دے رہی ہے' یہ میرا آئینی حق ہے کہ میں ویتری ول یاترا کا انعقاد کروں'۔