گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں بالتل کے راستے دو روز تک معطل رہنے والی یاترا ہفتے کی صبح بحال ہوئی۔ وہیں ہفتہ کو مزید 500 یاتری جموں سے روانہ ہوئے۔ ہفتہ کو گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یاتریوں کی یہ سب سے کم تعداد تھی۔ اب تک مجموعی طور پر 2,91,602 یاتریوں نے غار کے درشن کیے۔ موسم کی صورتحال خراب ہونے کے سبب دو روز تک یاترا معطل رہی۔ Amarnath Yatra resumes on Baltal route
ہفتے کی صبح بالتل کے راستے یاتری کی بحالی کے بعد 793 افراد ہیلی کاپٹر سے جب کہ 1443 پیدل راستے سے روانہ ہوئے۔ ہفتے کی شام تک 3799 درشن کرکے واپس لوٹے تھے۔ وہیں مزید 525 یاتری بالتل پہنچ گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ جموں سے روانہ ہوئے 30ویں قافلے میں کل 597 یاتری صبح کے وقت سی آر پی ایف سکیورٹی کے درمیان 30 گاڑیوں میں بھگوتی نگر یاتری نواس سے روانہ ہوئے۔