اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Amarnath Cloudburst: امرناتھ گپھا میں ہلاکتوں پر صدر جمہوریہ، وزیر اعظم اور دیگر رہنماؤں کا اظہار تعزیت - امرناتھ گپھا میں ہلاکتوں پر صدر جمہوریہ، وزیر اعظم اور دیگر رہنماؤں کا اظہار تعزیت

امرناتھ گپھا میں بادل پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک اور کئی افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اس حادثے پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ PM Modi And other Leaders Express Anguish on Casualties in Amarnath Cloudburst

امرناتھ گپھا میں بادل پھٹا، نریندر مودی، امت شاہ اظہار تعزیت
امرناتھ گپھا میں بادل پھٹا، نریندر مودی، امت شاہ اظہار تعزیت

By

Published : Jul 8, 2022, 9:03 PM IST

Updated : Jul 8, 2022, 10:59 PM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یہ جان کر دکھ ہوا کہ امرناتھ گپھا کے قریب بادل پھٹنے سے متعدد جانیں چلی گئیں۔ سوگوار خاندانوں سے میری تعزیت۔ پھنسے ہوئے لوگوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے راحت اور بچاؤ کے اقدامات زوروں پر ہیں۔ میں دعا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یاترا جلد دوبارہ شروع ہو جائے۔ PM Modi And other Leaders Express Anguish on Casualties in Amarnath Cloudburst

وزیر اعظم نریندر مودی نے امرناتھ گپھا کے قریب بادل پھٹنے کے واقعے میں ہلاکتوں پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور منوج سنہا سے بات کرکے حالات جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

وہیں امت شاہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھاکہ امرناتھ گپھا کے پاس بادل پھٹنے سے آئے سیلاب کے بارے میں ایل جی منوج سنہا سے بات کرکے صورت حال کی جانکاری حاصل کی۔ این ڈی آر ایف، سی آر پی ایف، بی ایس ایف اور مقامی انتظامیہ بچاؤ کے کام میں مصروف ہے۔ لوگوں کی جان بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ میں تمام عقیدت مندوں کی خیریت کی دعا کرتا ہوں۔

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ امرناتھ گپھا کے قریب بادل پھٹنے سے کئی عقیدت مندوں کے لاپتہ ہونے اور موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، مہلوکین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Cloudburst in Amarnath Cave: امرناتھ گپھا میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال، دس یاتری ہلاک

Last Updated : Jul 8, 2022, 10:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details