شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے سنیچر کے روز کہا کہ امریندر سنگھ کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ کانگریس کی ریاست میں کام نہیں کر پانے کی ناکامی کا اعتراف ہے اور اس کے پاس ساڑھے چار سال سے زیادہ کے وقت میں کام دکھانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔
حالانکہ انہوں نے کہا کہ محض پہرے دار تبدیل کرنے سے پنجاب میں کانگریس کے ڈوبتے جہاز کو نہیں بچایا جا سکے گا۔
امریندر سنگھ نے سنیچر کے روز وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی توہین محسوس کرتے ہیں۔ سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو کے درمیان ایک ماہ سے اقتدار کی لڑائی جاری تھی۔ کانگریس کے 50 سے زائد ارکان اسمبلی نے پارٹی صدر سونیا گاندھی کو خط لکھ کر سنگھ کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔
بادل نے ایک بیان میں کہا کہ سنگھ کا استعفیٰ اس بات کا اعتراف ہے کہ کانگریس پنجاب میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے اور اس کے پاس ساڑھے چار سال سے زیادہ عرصے کے لیے دکھانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔