اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Jahangirpuri Violence: جہانگیر پوری میں ہندو مسلم بھائی چارہ کو فروغ دینے کے لئے ترنگا یاترا کا اہتمام - جہانگیر پوری تشدد معاملہ

جہانگیر پوری میں حالات کو پرامن بنانے کے لئے ایک نئی پہل کی گئی ہے، یہاں ہندو مسلم کمیونٹی نے ہندو مسلم بھائی چارہ کو فروغ دینے کے لئے ایک ترنگا یاترا نکالنے کا اعلان کیا ہے، یہ ترنگا ریلی آج شام چھ بجے نکالی جائے گی جس میں دونوں فریق کے افراد شامل ہوں گے۔ Tricolor Yatra in Jahangirpuri to promote Hindu-Muslim brotherhood

جہانگیر پوری میں ہندو مسلم بھائی چارہ پر فروغ دینے کے لئے ترنگا یاترا کا اہتمام
جہانگیر پوری میں ہندو مسلم بھائی چارہ پر فروغ دینے کے لئے ترنگا یاترا کا اہتمام

By

Published : Apr 24, 2022, 1:02 PM IST

نئی دہلی: جہانگیر پوری میں امن کی بحالی کے مقصد سے اتوار کی شام 6 بجے مختلف ہندو مسلم ایک ترنگا یاترا نکالیں گے۔ اس سلسلے میں کمیٹی کو انتظامیہ سے تحریری اجازت مل گئی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ جمعہ کو پولس نے فریقین کے ساتھ میٹنگ کی تھی، جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اتوار کو ترنگا یاترا نکالی جائے گی۔ جس میں دونوں برادریوں کے لوگ ترنگا لے کر اس ترنگا یاترا میں حصہ لیں گے۔ میٹنگ میں ڈی سی پی اوشا رنگنی نے یاترا کی اجازت دے دی ہے۔ Aman Shanti Committee Got Permission For Tricolor Yatra in Jahangirpuri

جہانگیر پوری میں ہندو مسلم بھائی چارہ پر فروغ دینے کے لئے ترنگا یاترا کا اہتمام

جہانگیر پوری میں 16 اپریل کو ہونے والے تشدد کے بعد ماحول مکمل طور پر کشیدہ ہو گیا تھا۔ اب کشیدہ ماحول کو معمول پر لانے کے لیے ایک بڑی پہل کی گئی ہے۔ جمعہ کو دہلی پولیس کی موجودگی میں امن کمیٹی اور ہندو مسلم کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی۔ جس میں سب نے اپنا اپنا اظہارِ خیال پیش کیا اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہوئے دونوں برادریوں کے لوگوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details