اردو

urdu

By

Published : Mar 5, 2023, 9:48 AM IST

ETV Bharat / bharat

Priest Killed in Bijapur بیجاپور میں مندر کے پجاری کا مبینہ طور پر قتل

ضلع بیجاپور میں ایک مندر کے پجاری کا مبینہ طور پر قتل کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، فی الحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے۔Murdered the priest of the temple in Bijapur

بیجاپور میں مندر کے پجاری کا مبینہ طور پر قتل
بیجاپور میں مندر کے پجاری کا مبینہ طور پر قتل

بیجاپور: ریاست چھتیس گڑھ کی ایک مندر میں پوجا کے دوران ایک پجاری کا مبینہ طور پر قتل کردیا گیا۔ یہ سانحہ ضلع بیجاپور کے علاقے میراتور پولیس اسٹیشن کے تحت ایک گاؤں کی مندر میں پیش آیا۔ پجاری کا نام راما بتایا جارہا ہے، یہ واقعہ ہفتے کے رات ساڑھے سات بجے سے 8 بجے کے درمیان میں پیش آیا۔ بتایا جارہا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت پجاری مندر میں پوجا کررہا تھا، دریں اثنا کچھ شرپسند مندر میں داخل ہوئے اور ایک تیز دھار ہتھیار سے پجاری پر حملہ کرکے اس کو بے دردی سے قتل کردیا۔ پجاری کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرکے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا ہے۔ اس واقعے کو نکسلائٹ واقعے سے منسلک کیا جارہا ہے۔

قتل کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی۔ اس واقعے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے میراتورٹ اے ایس پی نے کہا کہ راما نامی ایک نوجوان پجاری کو قتل کیا گیا تھا۔ یہ نوجوان مندر کا پجاری تھا۔ باہمی دشمنی اور بحث کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جارہی ہے۔ اس واقعہ کے بعد لوگوں میں غصہ اور ناراضگی ہے۔ اس سے قبل ضلع بیجاپور کے میراتور اور کٹرو علاقوں میں قتل کے واقعات پیش آئے تھے۔ جنہیں لوگ نکسالائٹ واقعہ کے طور پر سمجھ جارہے تھے، لیکن پولیس تفتیش میں باہمی تنازعہ میں قتل کا انکشاف ہوا۔ لہذا ہفتے کے روز پولیس باہمی دشمنی کے زاویہ سے پجاری کے قتل کی تحقیقات بھی کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:۔Murder in Dholpur: دھول پور میں مندر کے پجاری کا قتل

ABOUT THE AUTHOR

...view details