اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Madrasa Survey کوشامبی میں 18 غیر قانونی مدارس ملنے کا دعویٰ - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

کوشامبی ضلع میں اقلیتی بہبود کی افسر سنیتا مندار نے سروے کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ضلع میں 18 مدارس غیر قانونی طور پر چلائے جا رہے ہیں۔ نہ تو ان مدارس کا رجسٹریشن ہوا اور نہ ہی تفتیش کے لیے مانگے گئے کاغذات دستیاب کرائے گئے۔ Madrasa Survey in Kaushambi

مدرسہ سروے
مدرسہ سروے

By

Published : Oct 17, 2022, 9:00 AM IST

کوشامبی: اتر پردیش کے کوشامبی ضلع میں ریاستی حکومت کی ہدایت پر کرائے گئے سروے میں 18 مدارس غیر قانونی پائے گئے ہیں۔ ضلع میں اقلیتی بہبود کی افسر سنیتا مندار نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ سوجیت کمار کی ہدایت پر 03 رکنی کمیٹی نے 12 پوائنٹس پر مدارس کی جانچ کی۔ اس دوران ضلع کے 85 مدارس قانون کے معیار پر پورا اترے۔ ان کا رجسٹریشن اور شناخت دونوں درست پائے گئے ہیں۔ ان میں سے 11 مدارس امداد یافتہ ہیں۔

ضلع میں اقلیتی بہبود کی افسر سنیتا مندار نے سروے کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ضلع میں 18 مدارس غیر قانونی طور پر چلائے جا رہے ہیں۔ نہ تو ان مدارس کا رجسٹریشن ہوا اور نہ ہی تفتیش کے لیے مانگے گئے کاغذات دستیاب کرائے گئے۔ Madrasa Survey in Kaushambi

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details