بنگلورو: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں ایک سوشل میڈیا ایپ 'کلب ہاؤس' پر ایک گروپ میں مبینہ طور پر پاکستان کا قومی پرچم لہرا کر بھارت کی توہین کرنے کے سنگین الزام میں سمپی گیہلی پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ 14 اگست کو پیش آیا۔ شرپسندوں نے میٹنگ میں موجود ارکان کو مبینہ طور پر اپنی ڈی پی پر پاکستان کا جھنڈا لگانے کی ترغیب دی۔ اس حوالے سے اس میٹنگ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ سوشل میڈیا ایپ 'کلب ہاؤس' پر ایک گروپ میٹنگ میں مبینہ 'پاکستان زندہ باد اور بھارت مردہ باد' کی ٹیگ لائن کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔ میٹنگ میں لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ مبینہ طور پر پاکستانی پرچم کو اپنے ڈی پی کے طور پر استعمال کریں۔
مزید پڑھیں: